بنگلور ۔ پچھلے کچھ دنوں سے بنگلور میں شدید بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے آئی ٹی ہب کے کئی حصوں میں سیلاب آگیا ہے۔ شہر بھر کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور برقی اور پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔کئی پرتعش کالونیز زیر آب ہیں جبکہ گھروں کے سامنے ٹہری کاریں نصف سے زیادہ پانی میں ڈوب چکی ہیں ۔زیر زمین پارکنگ کی جگہوں پر لگژری کاریں مکمل ڈوبی ہوئی ہیں، کمپنی کے اعلیٰ سی ای اوز اور خاندانوں کو شہر میں سفر کرنے کے لیے ٹریکٹر استعمال کرتے ہوئے دکھائے جانے والے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں ۔ یقینا، انٹرنیٹ پر بہت سارے میمز منظر عام پر آئے جو ٹویٹر پربنگلورین ٹرینڈبنارہے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ پر گردش کرنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں، ہم ایک آدمی کو گھر کے اندر تیرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ٹویٹر پر دعوے کے مطابق، نیوز میڈیا کے ذریعہ اطلاع دی گئی ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو بنگلورو کے ایپسیلن علاقے کے ایک پر تعش ولا سے میں بنایا گیاہے۔ تاہم کلپ حیدرآباد سے اپ لوڈ ہونے کی اطلاع دی گئی۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی اپنے گھر میں ایسا تیر رہا ہے جیسا کہ کوئی سوئمنگ پول میں تیرتا ہو۔
غیرمعمولی طور پر پرتعیش سوسائٹی ایپسیلون بہت سے تاجروں کا علاقہ ہے، جیسے وپرو کے چیئرمین رشاد پریم جی اور برٹانیہ کے سی ای او ورون بیری بھی یہاں رہتے ہیں ۔دولت مند ہونے کے باوجود بھی ان کی زیرآب حالت قابل رحم ہے ۔اس ماہ کے شروع میں صنعت کار ہرش گوئنکا نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی تھی جس میں شہر کے امیر اور مشہور زون – ایپسیلون کو دکھایا گیا تھا۔ اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا بنگلور میں بہترین ہاؤسنگ سوسائٹی اپسیلین کے مناظر جہاں امیر اور مشہور لوگ قیام کرتے ہیں۔ اگر یہ شہر آئی ٹی کیپٹل آف ورلڈ کی مانیکر کو جاری رکھنا چاہتا ہے تو ہمیں اس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنا ہوگا۔