Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںہاردک پٹیل کے انتخاب لڑنے کی امیدوں پر پھر گیا پانی

ہاردک پٹیل کے انتخاب لڑنے کی امیدوں پر پھر گیا پانی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: گجرات ہائیکورٹ کے خلاف سپریم کورٹ پہونچے کانگریس لیڈر ہاردک پٹیل کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔کیو نکہ سپریم کورٹ نے منگل کو پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل کی 2015کے فساد وں کے معاملہ میں 2018کو سنائی گئی سزا پر روک لگانے کی دراخواست پر جلد سماعت سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔جس سے ان کے لوک سبھا انتخاب لڑنے کی امید ختم ہو گئی ہے۔ ان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ابھی کوئی جلدی نہیں ہے۔

واضح ہو کہ اپنی درخواست میں ہار دک پٹیل نے گجرات ہائیکورٹ کے فیصلہ پر روک لگانے اور سزا کومعطل کرنے کی مانگ کی ہے۔پاٹیدار لیڈر ،جو12مارچ کو کانگریس میں شامل ہوئے تھے،نے 11اپریل کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ کیا تھا۔

جسٹس ارون مشرا کی قیادت والی بینچ نے درخواست پر جلد سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔اورہاردک پٹیل کو فی الحال لوک سبھا انتخاب کے لئے ناقابل قرار دیا ۔

ہاردک پٹیل نے 2015میں پٹیل اندولن کے دوران وس نگر میں فساد و آگ زنی معاملہ میں شامل ہونے سے متعلق قصوروار ٹہراتے ہوئے میہسانا عدالت کے فیصلہ پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔میہسانا عدالت نے جو لائی 2018میں دو سال کی عمر قید کا حکم دیا تھا ۔اگر سپریم کورٹ سے ہاردک پٹیل کو راحت نہیں ملتی ہے تو پھر ہاردک پٹیل کا انتخاب لڑنا مشکل ہو جائے گا۔