حیدرآباد : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے منگل کو میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہجو می تشدد (Mob Lynchings)وزیر آعظم نریندر مودی کی میراث ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کو ہندوستانی تاریخ میں ہجومی تشدد (Mob Lynchings)کے لئے یاد کیا جائے گا ۔کیونکہ ان کے ہی دور اقتدار میں اس طرح کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
اسد اویسی نے کہا کہ ’’ یہ واقعات نریندر مودی کو ہمیشہ پریشان کریں گے۔کیونکہ انہوں نے انہیں نہیں روکا تھا۔اسد اویسی جو چوتھی مرتبہ حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے انتخاب لڑ رہے ہیں ،انہوں نے آسام کے واقعہ کی مذمت کی جس میں ایک مسلمان شخص پر شدید حملہ کیا گیا تھا۔
اویسی نے کہا کہ اس حملہ وروں کو یہ یقین تھا کہ ان کی حفاظت ہوگی کیونکہ ان کی اپنی پارٹی اقتدار میں تھی۔اویسی نے کہا کہ مودی آر ایس ایس کے نظریہ کو ماننے والوں کے چوکیدار ہیں۔