Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںہریانہ کے ڈی سی پی نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر...

ہریانہ کے ڈی سی پی نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی

- Advertisement -
- Advertisement -

فریدہ آباد : ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) وکرم کپور نے چہارشنبہ کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اپنے گن مین کے ریوالور سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔پولیس ترجمان سوبی سنگھ نے بتایا کہ ایک خودکش نوٹ ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) بھوپانی عبدالشہید اور ایک ساتھی،کپور کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ان کے بیٹے کی شکایت کی بنیاد پر،مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اور تحقیقات جاری ہے۔

مذکورہ واقعہ فرید آباد کے سیکٹر 30میں صبح 5.45بجے کے قریب پیش آیا۔اس کی اہلیہ بندوق کی آواز سن کر کمرے میں بھاگ گئی۔فرید آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ”ہم ان کی خودکشی کے اسباب کی تحقیقات کر رہے ہیں۔وکرم کپور کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔انہیں 2017میں ہریانہ پولیس سروس سے ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) میں ترقی دی گئی تھی۔