Wednesday, April 23, 2025
Homeاسپورٹسہندوستانی ٹاپ آرڈر ناکام ، نیوزی لینڈ کے خلاف شکست

ہندوستانی ٹاپ آرڈر ناکام ، نیوزی لینڈ کے خلاف شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن  ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں خطاب کی مضبوط دعویدار ٹیم مانا جا رہا ہے لیکن اس کی تیاری کو آج اس وقت جھٹکا لگا جب اسے ٹورنمنٹ کے پہلے  وارم اپ مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراری شکست برداشت کرنی پڑی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کی وجہ سے غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے نے مطلوبہ نشانہ چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہندوستانی اوپنرس کے علاوہ ورلڈکپ کے لیے نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے موزوں کھلاڑی کے انتخاب کا مسئلہ ہنوز جاری ہے کیونکہ کہ روہت شرما  دو رنز اورشیکھر دھون دو رنز بنا کر  آؤٹ ہونے کے بعد نمبر 4 پر لوکیش راہول کو بیٹنگ کے لیے  موقع دیا گیا لیکن وہ بھی 14 گیندوں  میں 6 رنز بنا کر کر بولڈ ہوئے ۔ کپتان ویراٹ کوہلی 46 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز اسکور کیے جبکہ آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا نے 30 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ان کی اننگز بھی جلد ختم ہوگئی۔ دریں اثناء دنیش کارتک چار رنز اور مہندر سنگھ دھونی 42 گیندوں میں میں صرف 17 رنز ہی بنا سکے ۔

 نازک صورتحال میں رویندر جڈیجہ نے 87 گیندوں میں میں چھ چوکے اور دو چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 54 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو قابل دفاع اسکور تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش بھی کارآمد ثابت نہ ہوسکی ۔ نیوزی لینڈ کے لیے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو تباہ کرنے علاوہ مقابلے کے بھی کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 33 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا  جبکہ نیشم نے چھ اوورز میں 26 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

مطلوبہ نشانے کے حصول میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے چھ چوکوں ایک چھکے پرمشتمل اپنی اننگز میں 67 رنز بنائے جبکہ ایک اور تجربہ کار بیٹسمین  راس ٹیلر نے 71 رنز کی کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں میں کلیدی رول ادا کیا  ہندوستان کے لیے جسپریت بمراہ ، ہاردک پانڈیا ،یوزویندرا چہل اور جڈیجہ نے  فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستانی ٹیم کا دوسرا اور آخری وارم اپ مقابلے پیر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا جہاں ہندوستانی ٹیم کامیابی کے ذریعہ اپنی خامیوں پر قابو پانے کےعلاوہ ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے سے قبل کھلاڑیوں کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش بھی کرے گی۔