Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہندوستانی ٹیم میں تبدیلی،اکشرپٹیل  کے مقام پر شردل ٹھاکر شامل

ہندوستانی ٹیم میں تبدیلی،اکشرپٹیل  کے مقام پر شردل ٹھاکر شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ہندوستانی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے۔ شاردول ٹھاکرکو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے مرحلے میں شاندار مظاہروں پر انعام دیا گیا ہے۔ انہیں بائیں ہاتھ کے اسپنر اکسر پٹیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے جو اب ٹورنمنٹ کے لیے اسٹینڈ بائی پلیئر فہرستکا حصہ ہیں۔ بی سی سی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق سلیکٹرز نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ تبدیلی کی۔

 باقی ٹیم ایک جیسی ہے اور یوزویندر چہل اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود حتمی ٹیم میں شامل نہیں ہوئے۔ لیگ اسپنر نے آئی پی ایل2021 متحدہ عرب امارات میں8 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران شریاس ایئراور دیپک چاہر میگا ایونٹ کے لیے اسٹینڈ بائی کھلاڑی ہیں۔ٹھاکرکے انتخاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہیں آئی پی ایل 2021 متحدہ عرب امارات مرحلے کے 8 میچوں میں اب تک 13 وکٹیں لینے کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ وہ 15 اکتوبر کو ہونے والے ٹورنمنٹ کے فائنل میں بھی حصہ لیں گے۔

اکشر پٹیل کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ انہوں نے دہلی کیپیٹلز کے لیے اب تک سات میچوں میں نو وکٹوںسے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔علاوہ ازیں جملہ 8 کھلاڑی نیٹ بولرس کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔دریں اثنا بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر آٹھ کھلاڑیوں کو ٹیم کے بائی ببل میں شامل کیا ہے تاکہ ان کی تیاریوں میں ان کی مدد کی جاسکے۔

 اویس خان ، عمران ملک ، ہرشل پٹیل ، لقمان میری والا ، وینکٹیش ایئر ، کرن شرما ، شہباز احمد اور کرشنپا گوتم آئی پی ایل کے فورا بعد ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے لیے آئی پی ایل میں بولنگ نہ کرنے کے بعد سب کی نظریں ہاردک پانڈیا کے انتخاب پر تھیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ فی الحال یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ مزید یہ کہ 15 اکتوبر تک اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں یہاں تک کہ بی سی سی آئی نے اپنے صحافتی بیان میں آل راو ¿نڈر پانڈیا کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔