نئی دہلی۔ ملک میں کوویڈ 19 کے ختم ہوتے ہوئے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے چہارشنبہ کو پروازوں میں ماسک پہننے کی لازمی شرط کوختم کر دیا۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ وزارت صحت کے ساتھ اس معاملے پر جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی سفر کے دوران ماسک یا چہرے کے احاطہ کے لازمی استعمال کی ضرورت سے متعلق، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ مشاورت سے اس معاملے کا جائزہ لیا گیا ہے۔حکومت ہند کی کوویڈ19کے انتظامی ردعمل کے درجہ بندی کے نقطہ نظر کی پالیسی کے مطابق اب سے پرواز میں ہونے والے اعلانات میں صرف اس بات کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے کہ کویڈ 19 سے لاحق خطرے کے پیش نظر، تمام مسافروں کو ترجیحی طور پر ماسک/فیس کاور کا استعمال کرنا چاہیے، وزارت نے ایک دفتری میمورنڈم میں یہ تفصیلات جاری کی ہے ۔
وزارت نے کہا کہ ماسک کے استعمال کے حوالے سے جرمانے کے کسی حوالہ کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوران پرواز اعلانات کے حصے کے طور پر جرمانے/تعزیزی کارروائی کے کسی مخصوص حوالہ کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیےمسافروں،ایرپورٹ کے آپریٹرز اور ایئر لائنز کے لیے ملکی اور بین الاقوامی ہوائی سفر کے لیے کوویڈ19 کی مربوط ہدایات 10 مئی کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، 2022 اس حد تک نظر ثانی شدہ ہے ۔اس سال جون میں ایئر لائنز سے کہا گیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام مسافر چہرے کے ماسک مناسب طریقے سے پہنیں اور پورے سفر میں ماسک پہنتے رہیں اور ماسک کو غیر معمولی حالات میں اور صرف اجازت شدہ وجوہات کی بنا پر ہٹایا جا سکتا ہے۔