Tuesday, October 8, 2024
Homesliderہندوستان میں آئندہ ایک ماہ میں 5 جی خدمات کے آغاز کا...

ہندوستان میں آئندہ ایک ماہ میں 5 جی خدمات کے آغاز کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ وزیر مملکت برائے ٹیلی کام دیو سنگھ چوہان نے پیرکوکہا کہ طویل انتظار کی جانے والی تیز رفتار5 جی  خدمات تقریباً ایک ماہ میں شروع ہو سکتی ہیں۔ چوہان نے اس توقع کا اظہار انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ریجنل اسٹینڈرڈائزیشن فورم ( آر ایس ایف ) برائے ایشیا اور اوشیانا خطے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس سال کے آخر تک5 جی  خدمات کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ اور بیرون تیار کردہ 5 جی  ٹیلی کام گیئر تعینات کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا “تقریباً ایک ماہ میں ملک میں5 جی  وبائل خدمات شروع ہو جائیں گی، جس کے تمام شعبوں کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ایک 5 جی  ٹیکنالوجی انوویشن گروپ بھی قائم کیا گیا ہے، جو دیسی5 جی  اسٹیک کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔ چوہان نے کہا کہ حکومت مقامی طور پر ڈیزائن کی گئی، تیار کردہ اور جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہی ہے اور اس کی وجہ سے آج ہندوستان میں ایک مضبوط گھریلو 5 جی  موبائل مواصلاتی ماحولیاتی نظام موجود ہے۔ہم نے مکمل طور پر مقامی5 جی ٹسٹ بیڈ تیار کیا ہے، جو 5G نیٹ ورک عناصر کی جانچ میں سہولت فراہم کرے گا۔

 ہندوستان میں 5 جی  نیٹ ورک کو نافذ کرنے کے لیے ہمارے پاس سال کے آخر تک مقامی طور پر تیار کردہ 5 جی اسٹیک ہونے کا امکان ہے۔چوہان نے کہا ہم نے ٹیلی کام سیکٹر میں کئی ساختی اور طریقہ کار اصلاحات شروع کی ہیں۔ ان اصلاحات نے ٹیلی کام انڈسٹری کے لیے ایک بہت ہی مثبت اور آگے بڑھنے والا ماحول پیدا کیا ہے۔ نتیجتاً، ہندوستان میں حالیہ 5 جی  اسپیکٹرم نیلامیوں میں 20 بلین امریکی ڈالرس (1.5 لاکھ کروڑ روپے) کی بولیاں موصول ہوئیں ہیں ۔ یاد رہےکہ ہندوستان میں5 جی  موبائل نٹ ورک کےلئے ریلائنس جیو کے مکیش امبانی اور ادانی گروپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔