نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ جمہوری ہندوستان میں تعصب اور عدم برداشت،،توہم پرستی،فرقہ واریت،جنونیت،نسل پرستی،عدم رواداری یا ناانصافی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے،پھر بھی لاکھوں افراد کو ہرروز تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
73ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے سونیا گاندھی نیایک بیان میں کہا ”ہندوستان ہر میدان میں تیزی سے آگے بڑھا ہے،لیکن ہماری اصل حیثیت،سچائی،عدم تشدد،ہمدردی اور مضبوط محب وطنیت،بنیادی اصول ہیں۔
سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ”ہمیں بحیثیت قوم اپنی آزادی کو صحیح معنوں میں فروغ دینے کے لئے ہر نا انصافی،عدم برداشت اور امتیازی سلوک کے خلاف ڈٹے رہنا چاہئے۔
کانگریس کی عبوری صدر نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں قومی پرچم لہرایا۔ان کے ہمراء سابق صدر راہول گاندھی،سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ اور دیگر سنئیر قائدین موجود تھے۔
سونیا گاندھی نے اپنے بیان میں،ملک کے شہریوں کو زور دیکر کہا کہ’وہ آزادی،بھائی چارہ،امن اور مساوات کے اقدار کے تحفظ کی پاسداری کریں۔اور کہا کہ ”ہماری آزادی ان لوگوں کی لا زوال قربانیوں کا نتیجہ ہے جو آج ہندوستان ہے۔ہمیں ہندوستان کی سا لمیت کے تحفظ کے لئے اپنی مسلح افواج کی عظیم قربانی کو نہیں بھولنا چاہئے۔
کانگریس سربراہ نے کسانوں،مزدوروں،کاریگروں،سائنس دانوں،تاجروں،اساتذہ،فنکاروں،مصنفین اور مفکرین کو بھی خراج تحسین پیش کیا،جو قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔نوجوانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے،انہوں نے کہا ”قوم و معاشرے کی تعمیر ان نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔