نئی دہلی ۔ ہندوستان اور پاکستان میں طویل شدید گرمی کی لہروں نے بڑے پیمانے پر انسانی مصیبتوں کا سبب بنی ہے اور عالمی سطح پر گندم کی سربراہی کو متاثر کیا ہے، اور اس میں مزید اضافہ انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہوا ہے، ایک آب و ہوا کے مطالعے نے دعوی کیا ہے۔آب و ہوا پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے ایک بین الاقوامی گروپ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال مارچ کے آغاز سے ہی ہندوستان اور پاکستان کے بڑے حصے قبل از وقت گرمی کا سامنا کر رہے تھے جس کی گرمی اب بھی محسوس کی جا رہی ہے۔
محققین نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اس سال مارچ گزشتہ 122 برسوں کے مقابلے زیادہ گرم رہا جب کہ پاکستان میں بھی گرمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔تازہ ترین مطالعہ میں سائنس دانوں نے موسم کے اعداد و شمار اور کمپیوٹر کیلکولیشن کا تجزیہ کیا تاکہ آب و ہوا کا ہندوستان اور پاکستان میں دیرینہ بلند درجہ حرارت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے درمیان تعلق کا موازنہ کیا جا سکے۔ گلوبل وارمنگ سے پہلے 18ویں صدی کے آخر سے 1.2 ڈگری سیلسیس کے بعد اس کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ اس تحقیق میں شمال مغربی ہندوستان اور جنوب مشرقی پاکستان میں مارچ اور اپریل کے دوران اوسط زیادہ سے زیادہ یومیہ درجہ حرارت پر توجہ مرکوز کی گئی، جو گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت دیرپا گرمی کی لہر کا واقعہ نایاب ہے۔ ہر سال اس کے ہونے کا امکان تقریباً ایک فیصد ہے، لیکن انسانوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں نے اس امکان کو 30 گنا بڑھا دیا ہے۔یہ مطالعہ ورلڈ ویدر ایٹری بیوشن گروپ میں کل 29 محققین نے کیا، جس میں ہندوستان، پاکستان، ڈنمارک، فرانس، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکہ کی یونیورسٹیوں اور موسمیاتی ایجنسیوں کے سائنسدان شامل تھے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی ) دہلی کے پروفیسر کرشنا اچیوتا راؤ نے کہا ہندوستان اور پاکستان میں درجہ حرارت میں اضافہ معمول کی بات ہے، لیکن اس کے ابتدائی آغاز اور طویل دورانیے کی وجہ سے اس نے ایک غیر معمولی شکل اختیار کر لی ہے۔محققین کے مطابق جب تک مجموعی طور پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکا نہیں جاتا، عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا رہے گا اور ایسے واقعات کثرت سے رونما ہوں گے۔سائنس دانوں نے پایا کہ اگر عالمی درجہ حرارت میں 2 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوتا ہے تو ہر پانچ سال میں ایک بار گرم ہواؤں کے حالات آنے کا امکان ہے۔
ہندوستان میں شدید گرمی تشویش ناک ، نئی تحقیق میں انکشاف
- Advertisement -
- Advertisement -