Wednesday, December 4, 2024
Homesliderہندوستان میں کورونا مریضوں میں کمی اور صحت یاب ہونے والوں کی...

ہندوستان میں کورونا مریضوں میں کمی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہندوستان میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ سے مریضوں میں گزشتہ پندرہ دنوں سے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد آٹھ لاکھ سے نیچے آگئی ہے جوکہ عوام کےلئے ایک خوش آئند خبر ہے۔ تقریبا ایک ماہ قبل 10 لاکھ سے زیادہ فعال مریض تھے ، تب سے اس میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور اب مجموعی مریضوں کے مقابلہ فعال مریض 100 سے70 فیصد رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی جان لیوا اور مہلک ترین کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح 88 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے ہفتے کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران70,806 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے جس سے ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 65.24 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ نئے مریضوں میں کمی کی وجہ سے فعال مریض 9.441 سے گھٹ کر 7.95 لاکھ ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 62، 212 نئے معاملات رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74.32 لاکھ ہوگئی ، جبکہ مزید837 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1.13 لاکھ سے متجاوز کر چکی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح اب 1.52 فیصد ہے ۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1111 مریض کم ہوئے جس سے فعال مریضوں کی تعداد 1.12 لاکھ ہوگئی ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10,356تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 6.28 لاکھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اسی عرصہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1068 سے کم ہوکر 979 رہ گئی جبکہ ریاست میں اب تک 6382 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 7.30 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 1032 مریض کم ہوئے جس سے مریضوں کی مجموعی 35,263 رہ گئی جبکہ جان لیوا وبا سے 6589 ہلاک اور 4.08 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوئے ہیں۔تملناڈو میں فعال مریضوں کی تعداد 40,959 ہے اور 10,529 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 6.27 لاکھ صحتیاب ہوئے ہیں۔