Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگہندوستان نیتاجی سبھاش چندر بوس کا ہمیشہ مشکور رہے گا:وزیر آعظم

ہندوستان نیتاجی سبھاش چندر بوس کا ہمیشہ مشکور رہے گا:وزیر آعظم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: نیتاجی سبھاش چندر بوس کے123 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے،وزیر آعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ملک اس قائد کی شکر گذار رہے گا،جو اپنے ہم وطنوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کھڑا ہوا تھا۔ٹویٹر پر 1.55منٹ لمبی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مودی نے آزادی جدو جہد میں نیتاجی کے تعاؤن کو اور ملک کو آزادی دلانے کے لئے ان کی لگن کو یاد کیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ استعمار کی مخالفت کرنے میں بہادری اور انمنٹ شراکت کے لئے ہندوستان ہمیشہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کا شکر گزار رہے گا۔وہ اپنے ساتھی ہندوستانیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔

مودی نے نیتاجی کے والد جانکی ناتھ بوس نے نیتاجی کی پیدائش کے وقت لکھے ہوئے ایک نوٹ کو بھی ٹویٹ کیا ”23 جنوری 1897 کو جانکی ناتھ بوس نے اپنی ڈائری میں لکھا ”ایک بیٹا دوپہر کے وقت پیدا ہوا تھا۔یہ بیٹا ایک عظیم مجاہد آزادی اور مفکر بن گیا“۔مودی نے کہا ”انہوں نے اپنی زندگی ایک عظیم مقصد کے لئے وقف کردی۔جن کو آج ہمان کی یوم پیدائش پر مخر سے یاد کرتے ہیں“۔

واضح ہو کہ عظیم مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کا نام ہندوستان کی آزادی کی جدو جہد کی تاریخ میں سنہری حرفوں میں لکھا گیا ہے۔23 جنوری 1897 کو اوڈیشہ کے کٹک میں ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئے۔وہ اپنے ملک کی ہر حال میں آزادی کے خواہشمند تھے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی ملک کے لئے وقف کردی اور اپنی آخری سانس تک ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کی۔

نیتاجی کانگریس کے صدر بھی تھے۔ملک کی آزادی کی تاریخ کے عظیم ہیرو،بوس کی زندگی اور موت کو بھلے ہی پر اسرار سمجھا جاتا ہے،لیکن انکی حب الوطنی ہمیشہ سے ہی بلا شبہ و مثالی رہی۔