Tuesday, April 22, 2025
Homesliderہندوستان کا اسکاٹ لینڈ اگلا نشانہ ،رن ریٹ پر نظریں

ہندوستان کا اسکاٹ لینڈ اگلا نشانہ ،رن ریٹ پر نظریں

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن اپ میں سے ایک آخرکار آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میدان میں کامیابی حاصل کی جس کے نتیجے میں ہندوستان نے سوپر 12 مرحلے میں 66 رنز سے کامیابی حاصل کی اور کپتان ویرات کوہلی کو امید ہوگی کہ انکی ٹیم جمعہ کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف اہم میچ میں اسی شدت سے کھیلنا جاری رکھے گی۔ہندوستان رواں ورلڈ کپ میں اپنے باقی دو میچوں میں سے کوئی بھی ہارنے کا متحمل نہیں ہو سکتا اور اسے اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا دونوں کے خلاف اپنا بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا اور بڑی کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔

 ہندوستان کے امکانات نہ صرف ان دو میچوں میں ان کے نتیجے پر منحصر ہیں بلکہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے پر بھی ہے۔ہندوستان تین میچوں میں دو پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں اس وقت چوتھے نمبر پر ہے، وہ 0.073 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دو پوائنٹس پر نمیبیا کے ساتھ برابر ہے، پاکستان (8 پوائنٹس) سے سب سے آگے ہے اور افغانستان اور نیوزی لینڈ کے فی کس چار پوائنٹس ہیں۔کوہلی کی ٹیم کو اپنے دونوں میچوں میں بڑی کامیابی کی ضرورت ہے اور یہ بھی امید ہے کہ افغانستان اپنے اگلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو سب سے کم فرق سے ہرادے تاکہ رن ریٹ کا ہندوستان کو فائدہ ہوسکے۔ہندوستان کی اگلے دومقابلوںمیںکسی بھی شکست سے سیمی فائنل کی امیدیں ختم ہوجائیں گی اوراگر نیوزی لینڈ اپنے باقی مقابلوں میں کامیاب ہوجاتا ہے تو ہندوستان کچھ نہیں کرسکتا۔

افغانستان کے خلاف ہندوستان کی بیٹنگ روہت شرما (47 گیندوں پر 74رنز)، کے ایل راہول (48 گیندوں پر 69رنز)، ہاردک پانڈیا (13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 35رنز) اور رشبھ پنت (13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 27 رنز) نے شاندار مظاہرہ کیا اور 20 اوورز میں 210/2 کے زبردست اسکور کے بعد افغانستان کو 20 اوورز میں 144/7 تک محدود رکھا جس سے اس کے رن ریٹ کو فائدہ ہوا ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف دوہری شکستوں کے بعد ملنے والی جیت نے ان کی امیدیں زندہ رکھی ہیں اور اب انہیں اسکاٹ لینڈ کے خلاف رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔اسکاٹ لینڈ، جس نے راونڈ1 سے سوپر12 مرحلے میں داخل ہوا ہے تاہم وہ سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر ہے کیونکہ وہ سوپر 12 میں تمام مقابلوں میں ناکامی کے بعدگروپ میں سب سے نیچے ہے لیکن ان کے مظاہرے قابل ستائش ہیں اور وہ ہندوستان کے لیے حالات کو مشکل بنا سکتا ہے۔ہندوستان کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ ہے اچھی بیٹنگ کرنا اور بڑا اسکور بنانا، اگر وہ پہلے بیٹنگ کرے اور ہدف کو مشکل بنادے جیسا کہ اس نے افغانستان کے خلاف کیا تھا۔