Saturday, September 14, 2024
Homesliderہندوستان کا جمعرات کو آسٹریلیا سے سیمی فائنل ، دلچسپ ٹکراؤ متوقع

ہندوستان کا جمعرات کو آسٹریلیا سے سیمی فائنل ، دلچسپ ٹکراؤ متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

 توقع کے مطابق، ہندوستان نے جنوبی افریقہ میں 2023 کے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، لیکن 26 فروری کو مقرر  فائنل میں پہنچنے کے لیے انہیں جمعرات کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں طاقتور آسٹریلیا کو شکست دینا  ہوگا۔

آسٹریلیا دفاعی چمپئن بھی ہے ، سیمی فائنل میں مضبوط اور پسندیدہ ٹیم کے طور پر رسائی حاصل کی  ہے، خاص طور پر خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں میں ہندوستان  پر3-2 کی سبقت رکھتی  ہے ۔ علاوہ ازیں  آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020  کے فائنل اور گزشتہ سال دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈل میچ میں ہندوستان کوشکست دی ہے۔

آسٹریلیا نےایونٹ کے شروع میں وارم اپ میچ میں فتح کے علاوہ ہندوستان میں پانچ مقابلوں کی ٹی 20  سیریز بھی 4-1 کی کامیابی حاصل کی ہے  لیکن وہ ہندوستان کی طاقت سے ہوشیار رہیں گے، جس کی ایک جھلک اس وقت دیکھی گئی جب انہوں نے گزشتہ سال ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں 47,000 تماشائیوں کے سامنے سیریز کے دوسرے کھیل میں ایک سنسنی خیز سوپر اوور میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ، ہندوستان ہی وہ واحد ٹیم ہے جس سے 2021 کے بعد سے آسٹریلیا دو بار ہار چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں ورلڈ کپ میں  ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم نے اپنے چار میں سے تین  مقابلوں میں جیت کر گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر رہی ۔ گروپ میں اسے صرف انگلینڈ سے 11 رنز کی شکست دی ہوئی  ہے ۔ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم نیک اکائی کے طور پر مظاہرہ کرنے سے قاصر رہی ہے  ، ٹاپ آرڈر میں عدم مطابقت اور بہت زیادہ ڈاٹ بالز  اس کی اصل پریشانی ہے۔

ہندوستان کے لیے، وکٹ بیٹر باز ریچا گھوش نے ایک فائنشر کے طور پر قیادت کرنے کے لیے قدم بڑھایا ہے، وہ چار میچوں میں ایک بار آؤٹ ہو چکی ہے، جبکہ 140 کے اسٹرائیک ریٹ سے 122 رنز بنا کر اور جنوبی افریقہ کے حالات میں ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں، جہاں وہ انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم ایک رکن تھیں۔

انگلی کی چوٹ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف پہلا میچ نہ کھیلنے کے بعد، نائب کپتان اور بائیں ہاتھ کی اوپنر اسمرتی مندھانا نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف متواتر نصف سنچری بنا کر فارم کو متاثر کیا ہے جب کہ جمائمہ روڈریگس بھی شاندار رہی ہیں۔ لیکن ہندوستان چاہے گا کہ شیفالی ورما اور کپتان ہرمن پریت کور سیمی فائنل میں بہتر مظاہرہ کریں۔

بولنگ  میں  رینوکا اہم ہے کیونکہ مقابلے کے گروپ مرحلے کے دوران ان کی سوئنگ بولنگ نے بیٹرس  کو کافی  پریشان کیا ہے۔ اب تک رینوکا نے 5.46 کے متاثر کن اکانومی ریٹ سے سات وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہ کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ وکٹ کیپر الیسا ہیلی، کواڈ درد کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کے آخری میچ سے محروم ہونے کے باوجود، تین میچوں میں دو نصف سنچریاں بنا چکی ہیں۔

ٹاہلیا میک گرا نے اپنی بیٹنگ پاور کی ایک اچھی مثال بھی دی جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف نصف سنچری بنائی۔ ایشلی گارڈنر، ایلیس پیری، جارجیا ویرہم، میگن شٹ اور ڈارسی براؤن نے ٹورنمنٹ کے دوران آسٹریلیا کے لیے مختلف مواقع پر بیٹ اور گیند سے بہت متاثر کن رہے۔

جبکہ میگن نے 9.75 کی اوسط اور 5.57 کے اکانومی ریٹ سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں، جارجیا نے تین میچوں میں 5.27 کے اکانومی ریٹ سے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا فائنل میں رسائی کےلئے زبردست پسندیدہ ٹیم ہے

اسکواڈ

ہندوستان: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، یستیکا بھاٹیہ، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، جمیما روڈریگس، ہرلین دیول، دیپتی شرما، دیویکا ویدیا، رادھا یادیو، رینوکا ٹھاکر، انجلی سروانی، پو وستراکر، راجیشوری گائکواڑ اور شیکھا پانڈے۔

آسٹریلیا: میگ لیننگ (کپتان)، الیسا ہیلی (نائب کپتان)، ڈارسی براؤن، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ، ہیدر گراہم، گریس ہیرس، جیس جوناسن، الانا کنگ، تہلیا میک گرا، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ اور جارجیا ویرہم