واشنگٹن۔ ہندوستان اب امریکہ سے 24 ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا جیسا کہ امریکہ نے 2.6 ارب ڈالر قیمت کے 24 ایم ایچ ۔60 آر ہیلی کاپٹر ہندوستان کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ امریکہ نے اس سودے کی منظوری دی اور ان ہیلی کاپٹرو ں کی آمد کے بعد ہندوستان کی سمندری سطح اور پانی کے اندر خاص طور پر آبدوزگولاباری میں اضافہ ہوگا۔ امریکہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ سال اس کے لئے درخواست دی تھی جسے منظوری دی گئی ہے ۔ معاہدہ کے تحت امریکہ ہندوستان کو 2.6 ارب قیمت کے24 ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔
لاک ڈیہہ مارٹن کمپنی کی جانب سے تیارکردہ ہیلی کاپٹر ایم ایچ 60 آرکا نام رومیا ہے . اس کی تعمیر سمندری دشمنوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ سمندر میں تلاش اور امدادی مہم کو ذہن میں رکھ کیاگیا ہے ۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ اور ہندوستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے اور ایک اہم دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی جس سے امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو تقویت حاصل ہوگی۔