Thursday, April 24, 2025
Homesliderہندوستان کی بغیر ڈرائیور کی پہلی میٹرو ٹرین کا افتتاح

ہندوستان کی بغیر ڈرائیور کی پہلی میٹرو ٹرین کا افتتاح

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے آج دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پرہندوستان  کی بغیر ڈرائیور کی پہلی میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا۔ مودی نے  ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ہی ایرپورٹ ایکسپریس لائن پر نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ خدمات کا بھی آغاز کیا۔ دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کی ٹرین کے آغاز سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی) دنیا کے ان سات فیصد میٹرو نیٹ ورک میں شامل ہوگئی، جہاں بغیر ڈرائیور کی عصری  ٹرین چلائی جا رہی ہے۔

دہلی میٹرو کے مطابق تقریباً 37 کلومیٹر طویل  میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کی ٹرین خدمات سے ایک اہم کاری ڈور،57 کلومیٹر طویل پنک لائن پر بھی سال 2021 کے وسط سے بغیر ڈرائیور کی ٹرین خدمات شروع ہو جائیں گی۔ ان اہم امور کی تکمیل کے بعد دہلی میٹرو کے تقریباً 94 کلومیٹر طویل نیٹ ورک پرسلف ڈرائیو ریلوں کی آمد  ورفت  یقینی ہوجائے گی ، جو دنیا کے بغیر ڈرائیور والے میٹرونیٹ ورک کا تقریباً 9 فیصد ہوگا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ سلف ڈرائیو ٹرینیں مکمل طور پر خودکار ہوں گی جن کی خدمات کےلئے انسانی خدمات کی کم سے کم ضرورت ہوگی۔

علاوہ ازیں ایرپورٹ میٹرو پر نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ بھی ایک اور اہم کامیابی ہے، جس میں حال ہی میں پچھلے 18 ماہ میں ملک کے کسی بھی حصہ کے 23 بینکوں کے ذریعہ جاری کارڈ کا حامل کوئی بھی فرد اس کارڈ کے استعمال سے ائر پورٹ ایکسپریس لائن پر سفر کرنے کا اہل ہوگا ۔ امید کی جارہی ہے کہ  یہ سہولت سال 2022 تک دہلی میٹرو کے تمام  نیٹ ورک پر دستیاب ہوجائے گی۔