دبئی۔ ایک پراعتماد ہندوستانی کرکٹ ٹیم ابتدائی میچ میں روایتی حریف پاکستان کو شکست دینے کے بعد چہارشنبہ کو ہانگ کانگ کے خلاف ایشیا کپ کے دوسرے اور آخری لیگ میچ میں اپنی بیٹنگ آرڈر یا ٹیم کی ساخت میں تبدیلی کر سکتی ہے۔کے ایل راہول جیسے بیٹر کے لیے بھی تال میں واپس آنے کا سنہری موقع ہوگا۔ روہت شرما کی ٹیم کے لیے یہ گروپ اے کا میچ نیٹ پریکٹس سے زیادہ نہیں ہوگا کیونکہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں ہندوستان اور پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں جو شاید ان دونوں ممالک کی فرسٹ کلاس ٹیموں میں بھی جگہ نہ بنا سکیں۔ ہاردک پانڈیا کی شاندار آل راونڈر کارکردگی کے بل بوتے پر پاکستان کو آخری اوور میں شکست دینے کے بعد اب پوری توجہ بیٹنگ پریکٹس پر مرکوز ہوگی۔
راہول نے اس سال پہلا ٹی 20 میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جو کہ آخری میچ میں بھی ناکام ر ہے۔ وہ بیٹنگ پریکٹس پر توجہ دینا چاہیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میں 20 گیندوں میں 45 رنز 65 گیندوں میں 90 ناٹ آوٹ جیسے اسکور سے زیادہ اہم ہیں۔ اننگز کوکیسے کھیلا گیا اور میچ میں اس کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ ہندوستان کی نظریں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے صحیح ٹیم کے امتزاج پر بھی ہیں۔ہانگ کانگ کے پاس پاکستان جیسے بولرز نہیں ہیں لیکن انہیں ہلکا نہیں لیا جا سکتا کیونکہ کسی نامعلوم ٹیم کی کارکردگی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
کپتان روہت نے صاف کہہ دیا ہے کہ تجربات جاری رہیں گے، اس لیے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کوئی حیران کن بات نہیں ہوگی۔ویراٹ کوہلی کے لیے بھی یہ میچ بیٹنگ پریکٹس کے لیے اچھا رہے گا تاکہ وہ تال میں واپس آسکیں جس کی وجہ سے مخالف ٹیمیں انھیں دہشت زدہ کرتی رہیں۔ روہت جو پاکستان کے خلاف کچھ خاص نہیں کر سکے ان سے بھی اچھی اننگزکھیلنے کی امید کی جائے گی۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا رویندر جڈیجہ کو چوتھے نمبر پر موقع دیا جاتا ہے یا دنیش کارتک کی جگہ رشبھ پنت کو موقع ملتا ہے۔پاکستانی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی کے باوجود ہندوستانی ٹاپ آرڈر زیادہ کچھ نہ کرسکا۔ آسٹریلیا، پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف شروع سے ہی ہندوستان کی حملہ آور حکمت عملی کا اصل امتحان ہوگا۔روی چندرن اشون اور روی بشنوئی کو اس میچ میں یوزویندر چہل اور جڈیجہکے مقام پر میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ اس مقابلے میں اپنے تمام تر تجربات کرنے کا خواہاں ہو گا تاکہ ناقص فام کے شکار کھلاڑیوں کو موقع مل سکے ۔