Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںہندوستان ہندی،ہندو اور ہندو مت سے بڑا ہے :اسد اویسی

ہندوستان ہندی،ہندو اور ہندو مت سے بڑا ہے :اسد اویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ہندی کو قومی زبان بنانے کی اپیل کی مخا لفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہندی،ہندو اور ہندو مت سے بڑا ہے۔اویسی نے کہا کہ ہندی تمام ہندوستانیوں کی مادری زبان نہیں ہے،کیا آپ مختلف مادری زبانوں کی تنوع اور خوبصورتی کی تعریف کر سکتے ہیں۔؟اویسی نے کہا کہ آرٹیکل 29 تمام ہندوستانیوں کو زبان،اسکرپٹ اورثقافت کا حق دیتا ہے۔

واضح ہو کہ آج ہندی دیوس کے موقع پرمنعقدہ ایک پروگرام کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہندی کے ذریعہ پورے ملک کو جوڑنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف زبانیں اور بولیاں ہمارے ملک کی طاقت ہیں۔لیکن اب ملک کو ایک زبان کی ضرورت ہے،تاکہ غیر ملکی زبانوں کو یہاں جگہ نہ مل پائے۔اس لئے ہندی زبان کے استعمال کو بڑھائیں اور ملک کی ایک زبان کے مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل کے خواب کو پورا کریں۔

امیت شاہ نے کہا کہ ہندوستان مختلف زبانوں کا ملک ہے اور ہر زبان کی اپنی ایک اہمیت ہے،لیکن پورے ملک کی زبان ہونا بہت ضروری ہے،جو دنیا میں ہندوستان کی پہچان بن جائے۔