Wednesday, April 23, 2025
Homeاسپورٹسہند۔پاک باکسروں عامر اور نیرج کا جدہ میں مقابلہ

ہند۔پاک باکسروں عامر اور نیرج کا جدہ میں مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

جدہ – پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ہندوستانی نیرج گوئت کے درمیان مقابلہ 12 جولائی کوجدہ میں ہوگا اور عامر خان نے یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دی ہے۔ عامر خان ہندوستانی ورلڈ باکسنگ کونسل ایشئن چیمپئن نیرج گوئت کو 12 جولائی کو جدہ میں شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ یہ فائٹ پاکستان کے لئے جیتیں گے، ہند۔پاک روابط کی بہتری کے لئے سرحدوں کے بجائے باکسنگ رنگ میں لڑنا بہتر ہے۔

عامرخان نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی یہ فائٹ دیکھنے آئیں گے۔ عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور زلفی بخاری بھی جدہ جائیں گے۔ نیرج گوئت نے وزیراعظم عمران خان کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی بھی فائٹ دیکھنے آئیں اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط بہتر ہوں۔