Monday, December 2, 2024
Homesliderہوائی جہاز کے اندر سگریٹ نوشی ، اسپائس جیٹ کی کارروائی

ہوائی جہاز کے اندر سگریٹ نوشی ، اسپائس جیٹ کی کارروائی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ اسپائس جیٹ طیارے میں سوار ایک مسافر کے سگریٹ نوشی کی سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے ایئر لائن نے جمعرات کو کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی گئی اور اس معاملے میں ضروری کارروائی کی گئی۔ اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ مسافر کو اس سال فروری میں 15 دنوں کےلیے ایئر لائن کی جانب سے نو فلائنگ لسٹ میں رکھا گیاتھا۔

جنوری 2022 میں اس معاملے کی مکمل چھان بین کی گئی تھی جب یہ ویڈیو ہمارے نوٹس میں لایا گیا تھا اور ایرلائنز کی طرف سے گروگرام کے صنعت وہار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ ویڈیو 20 جنوری کو شوٹ کیا گیا تھا۔ مسافر پرواز ایس جی 706 میں سوار تھے جو دبئی سے دہلی کے لیے چل رہی تھی۔ اسپائس جیٹ کے ترجمان نے تفصیلات بتائی ہیں ۔ایرلائنز نے کہا کہ مذکورہ مسافر اور اس کے ساتھی مسافروں نے 21ویں قطار میں ویڈیو اس وقت شوٹ کی جب کیبن عملہ آن بورڈنگ کے عمل کو مکمل کرنے میں مصروف تھا۔اس نے مزید کہا مسافر یا عملے میں سے کوئی بھی اس عمل سے واقف نہیں تھا۔ یہ معاملہ 24 جنوری کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ایر لائن کے نوٹس میں آیا ۔

یہ معاملہ سول ایوی ایشن کے تقاضوں (سی اے آر) کے ضابطوں کے مطابق قائم کردہ داخلی کمیٹی کو بھیجا گیا تھا جو کہ بے قابو مسافروں (اسپائس جیٹ کے کسی ملازم پرمشتمل نہیں) سے نمٹنے کے لیے ہے۔ مذکورہ مسافر کو ایر لائن نے فروری میں 15 دنوں کے لیے نو فلائنگ لسٹ میں رکھا تھا۔

مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے جمعرات کو متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ایک ایسے شخص کی تحقیقات کریں جس نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوائی جہاز میں سگریٹ جلایا اور تمباکو نوشی کی۔ ٹویٹر پر ایک ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے سندھیا نے کہا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اس طرح کے خطرناک رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔