Thursday, April 24, 2025
Homesliderہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی تلنگانہ کے وزیر سیاحت سے نمائندگی

ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی تلنگانہ کے وزیر سیاحت سے نمائندگی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: اسٹیٹ ہوٹل ایسوسی ایشن کے لیڈروں نے آج تلنگانہ حکومت سے اپیل کی کہ وہ کوویڈ19کے پھوٹ پڑنے کے پیش نظر ہوٹلوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے اقدامات کرے۔اسٹیٹ ہوٹلس ایسوسی ایشنس کے نمائندوں نے آج وزیر سیاحت وثقافت سرینواس گوڑ سے ملاقات کی اور ان سے اس خصوص میں نمائندگی کی۔انہوں نے وزیر موصوف کے ساتھ کوویڈ 19کے پیش نظر ہوٹل انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر سرینواس گوڑ نے ہوٹل ایسوسی ایشن  کے نمائندوں کی جانب سے پیش کردہ میمورنڈم پر مثبت ردعمل کا اظہار کیااور ان کویقین دہانی کروائی کہ وہ ہوٹل انڈسٹری کے مسائل پر وزیراعلی کو توجہ دلائیں گے۔