Tuesday, April 22, 2025
Homesliderیومِ آزاد 2021 تقریب ۔تحریری مقابلہ جات،مختلف انعامات

یومِ آزاد 2021 تقریب ۔تحریری مقابلہ جات،مختلف انعامات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ قومی یومِ تعلیم کی مناسبت سے احمد علی میموریل ایجو کیشنل سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے ہر سال منعقد کی جانے والی یومِ آزاد تقریب کے ضمن میں تحریری مقا بلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کلچرل سکریٹری ڈاکٹر مختار احمد فردین اورمعتمد شعبہ نشر و اشاعت محسن خان کے مطابق ان مقابلوں کو ہائی اسکول سے لیکر ریسرچ اسکالر تک کو موقع فراہم کیا جارہا ہے اور ان کے لئے زمرے میں بنائے گئے اور ان زمروں کے تحت عنوانات بھی فراہم کردئے ہیں ۔

ہا ئی اسکو ل زمرے کے لئے تحریری مقابلوں کےلئے  عنوان مولانا ابوالکلام آزاد بحیثیت پہلے وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے ۔ دوسرا زمرہ  انٹر و ڈگری کالج  کا ہوگا اور اس زمرے کےلئے علامہ اقبال کی شاعری میں عمل کا پیغام اورتیسرے زمرے  میں  پوسٹ گریجویٹ و ریسرچ اسکالرس کو شامل کیا گیا ہے اور ان  کے لئے تحریری مقابلوں کا عنوان حکومتِ ہند کی جدید تعلیمی پالیسی اور تعلیمی ادارو ں کو درپیش چیا لنجس دیاگیا ہے۔

 تحریری مضامین اردو یا انگریزی میں 10نومبر2021 تک ای میل ایڈریس [email protected] پر روانہ کئے جاسکتے ہیں۔ تمام شرکائے تحریری مقا بلہ کو سرٹیفکٹس اور ہر گروپ میں بہترین مضامین کوپہلے اور دوسرے انعام کے علاوہ ترغیبی انعامات 13نومبر2021 کو منعقد ہونے والی یومِ آزادتقریب میں دئیے جائیں گے۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی  اہم ہے کہ مضامین کوسوانیئر کی شکل میں شائع کیاجائے گا جوکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے ۔

 ڈاکٹر سیدحبیب امام قادری کنوینر تحریری مقابلہ جات نے اسکول ، کالج اور یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست  کی ہے کہ وہ اپنے طلبہ اور اسکالرس کو تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔یہ مقابلے جات نہ صرف طلبہ میں ان کی تحریری صلاحیتوں کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے بلکہ ہندوستان کےپہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی ملک کےلئے کئی گئی خدمات کو یادر کرنے کا بھی ایک طریقہ ہے ۔تحریری مقابلے  کی مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر 9121600622 ، 9160297283 پر ربط کیا جا سکتا ہے۔