Tuesday, December 3, 2024
Homesliderیوم آزادی کی تقاریب اور دیگر موقع پر پلاسٹک کے ترنگے استعمال...

یوم آزادی کی تقاریب اور دیگر موقع پر پلاسٹک کے ترنگے استعمال نہ کرنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ یوم آزادی کی تقریبات اس مرتبہ ہندوستان بھر میں زیادہ جوش و خروش سے منائے جانے کے امکانات ہیں کیونکہ ایک جانب فی الحال ہندوستان بھر میں کورونا کا بحران قابو میں ہے تو دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں قومی کھلاڑیوں نے ملک کے لئے اب تک کا سب سے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 7 میڈلس حاصل کئے ہیں اور ملک کے لئے میڈلس حاصل کرنے کھلاڑیوں کی ان کی وطن واپسی پر شاندار استقبال بھی کیا ہے ۔اس تناظر میں یہ امید کی جارہی ہے کہ اولمپکس کے میدانوں میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والے یہ کھلاڑی آزادی کے تقاریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے تقاریب کو دلچسپی میں مزیداضافہ کریں گے ۔

ہندوستان کی آزادی کی تقاریب سے قبل مرکزنے ریاستوں کےلئے چند ہدایات جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومتیں  یہ یقینی بنائیں کہ عوام پلاسٹک کے قومی جھنڈوں کا استعمال نہ کریں کیونکہ ان کی تلافی  ایک عملی اور عالمی مسئلہ ہے کہ اس طرح کے مواد سے بنے ترنگے کی مناسب تلفی کویقینی بنایا جائے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام تحریر کردہ اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ قومی پرچم ملک کے لوگوں کی امیدوں ، امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے ، اس لیے اس کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ قومی پرچم کے لیے ہر ایک کے ذہن میں پیار ، احترام اور وفاداری ہے۔ اس کے باوجود قومی پرچم کی نمائش پر نافذ ہونے والے قوانین اور قواعد کے حوالے سے عوام  کے ساتھ حکومت کی تنظیموں ، ایجنسیوں میں بیداری کا واضح فقدان ہے۔

وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ  اس نے مشاہدہ کیا ہے کہ اہم قومی ثقافتی اور کھیلوں کے ایونٹس کے موقع پر کاغذ سے بنے قومی پرچم کی جگہ پلاسٹک سے بنے قومی جھنڈے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ چونکہ پلاسٹک کے جھنڈے کاغذی جھنڈوں کی طرح نہیں ہیں اورجھنڈے کے وقار کے مطابق پلاسٹک سے بنے قومی جھنڈوں کی مناسب تلفی کو یقینی بنانا ،یہ ایک عملی مسئلہ بھی ہے ، اس لئے پلاسٹک کے جھنڈوں کا استعمال نہ کیا جائے۔