یو پی : ریاستی حکومت کی جانب سے اتر پردیش میں آج یکم ستمبر سے پلاسٹک اور اس سے بنے مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ریاست بھر میں یکم ستمبرسے ممنوعہ پلاسٹک کہیں بھی فروخت ہوتا ہوا پایا گیا تو اس کے ذمہ دارایس ایچ او اور میونسپل کارپوریشن کے علاقائی عہدیدار ہوں گے۔کل سے ریاست میں 50مائکرون سے بھی کم پتلی پلاسٹک کی مصنوعات کو استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو ایک لاکھ روپئے تک جرمانہ اور چھ مہینے کی جیل کی سزا کابندوبست ہے۔
محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری اونیش اوستی نے پیر 26اگسٹ کو جاری ایک ہدایت میں کہا تھا کہ 31اگسٹ کے بعد اگر اتر پردیش کے کسی بھی علاقے میں ممنوعہ پلاسٹک کی فروخت کئے جانے کی اطلاع ملی تو متعلقہ پولیس اسٹیشن آفیسر،میونسپل کارپوریشن کے ریجنل آفیسر،کمر شل ٹیکس علاقائی افسر اور متعلقہ خطے کے مجسٹریٹ اودائرہ اختیار کے افسران کو مشترکہ طور پرذمہ دار سمجھتے ہوئے،ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے تمام ضلعی مجسٹریٹ اور سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں ”پولی تھین“کی فروخت کی روک تھام کے لئے مناسب کارروائی کریں۔اور تین دن میں مکمل طور پر پلاسٹک کے فروخت کو بند کروائے۔اس کے علاوہ متعلقہ عوامی نمائندے کو بھی اس سے آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود ان علاقوں میں جائیں گیاور دیکھیں گے کہ پابندی کی پیروی کی جا رہی ہے یا نہیں۔اتر پردیش حجکومت کی جانب سے پلاسٹک پر پابندی عائد کئے جانے اور اس کی خلاف ورضی پر حکام کے خلاف سخت کارراوائی کے انتباہ کے بعد لکھنؤ پولیس نے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہیاور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ پلاسٹک فروخت کرنے اور تیار کرنے سے متعلق اس نمبر پر اطلاع دیں۔