Wednesday, April 23, 2025
Homesliderیوکرین کو تنہا چھوڑدیا گیا  : ولادیمیر

یوکرین کو تنہا چھوڑدیا گیا  : ولادیمیر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ یوکرین کا دارالحکومت جمعہ کی اولین ساعتوں میں بمباری کی زد میں رہا، آسمان میں آگ بھڑک اٹھی کیونکہ ولادیمیر پوتن کے ٹینک کیف سے 20 میل کے اندر چلے گئے۔وہاں کے موجودہ حالات پر  ڈیلی میل نے رپورٹ دی ہے ۔یوکرین کی نائب وزارت دفاع نے کہا کہ ایک میزائل کو ان کے میزائل شکن دفاعی نظام نے آسمان سے داغا۔حکومت نے کہا کہ ایک اور میزائل شہر میں ایک رہائشی عمارت پرگرا۔

ڈیلی میل کی خبر کے مطابق، یوکرین کی حکومت نے کہا  ہے کہ ایک یوکرائنی جیٹ، ایس یو 27 کو ایک الگ واقعے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مارگرایا گیا۔اس سے چند گھنٹے قبل صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغربی بزدلوں پر غصہ نکالا جو ان کی مدد کے لیے آنے میں ناکام رہے، یہ کہتے ہوئے کہ ان کے ملک کو روسی فوجیوں کا سامنا کرنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں کیف پر قبضہ کر لیا جائے گا۔آدھی رات کے بعد اپنی قوم سے ایک ویڈیو خطاب میں صدر نے لڑائی کے پہلے دن 137 افراد کی ہلاکت کے بعد اپنے ہم وطنوں کو ہیرو قرار دیا اور اصرار کیا کہ وہ تلخ انجام تک ڈٹے رہیں گے۔انہوں نے کہا وہ لوگوں کو قتل کررہے ہیں اور پرامن شہروں کو فوجی اہداف میں تبدیل کررہے ہیں۔ یہ جرم ہے اور اسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ریاست کے دفاع کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ ہمارے ساتھ کون لڑنے کے لیے تیار ہے؟ مجھے کوئی نظر نہیں آرہا۔

یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کی ضمانت دینے کے لیے کون تیار ہے؟ ہر کوئی خوفزدہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن پہلے ہی کیف میں داخل ہوچکا ہے اور رہائشیوں سے ہوشیار رہنے اور کرفیو کے قوانین کی پابندی کرنے کی تاکید کی، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ پہلے نشانے  پر ہیں ۔امریکی سیکورٹی حکام کو خدشہ ہے کہ یوکرائنی دارالحکومت اس ہفتے کے آخر میں روسی افواج کے گھیرے میں آجائے گا اور ملک کی مزاحمت مؤثر طریقے سے کمزور ہو جائے گی۔