نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چہارشنبہ کو اتر پردیش کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت پر قرض معافی کے نام پر ریاست کے قرض میں ڈوبے کسانوں کو دھوکہ دینے اور حد سے زیادہ بارش کی وجہ سے فصلوں کے نقصانات کی تلافی کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا ٹویٹ کرکے کہاکہ ”یو پی حکومت نے کسانوں کو ہراساں کرنے کے لئے متعدد طریقے اختیا ر کئے ہیں۔اس نے انہیں قرض معافی کے نام پر دھوکہ دیا،بجلی لے بل کے نام پر انہیں جیلوں میں ڈال دیا،اور سیلاب و بارش کی وجہ سے تباہ ہوئیں فصلوں کے نقصانات کا معاوضہ دیا۔پرینکا نے کہا کہ یوپی میں بی جے پی کی حکومت صرف اشتہاروں میں ہی کسانوں کو یاد کرتی ہے۔