Sunday, June 8, 2025
Homesliderآئر لینڈ نے دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی

آئر لینڈ نے دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی

- Advertisement -
- Advertisement -

کنگسٹن (جمیکا)۔ نوجوان کھلاڑی ہیری ٹییکٹر کی ناقابل شکست نصف سنچری کی مدد سے مضبوط آئرش بولنگ کارکردگی بالخصوص اینڈی میک برائن (4/36) نے مہمانوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح دلانے میں مدد کی۔ یہاں سبینا پارک میں بارش سے متاثرہ دوسرا ونڈے مہمان ٹیم آئر لینڈ کے نام رہا۔آئر لینڈ نے کوویڈ19 کی وجہ سے کپتان اینڈریو بالبرنی سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کی کمی کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

کارگزار کپتان پال اسٹرلنگ کی قیادت میں آئرلینڈ گیند کے ساتھ خاص طور پر کارآمد رہے جیسا کہ میک برائن، کریگ ینگ (3/42) اور جوش لٹل (2/40) نے نمایاں مظاہرہ کیا۔ میک برائن نے آئرلینڈ کو میچ میں فتح دلانے میں بیٹنگ 35 رنز بھی اسکور  کیے جسے آئر لینڈ ٹیم کی میں متعددکورونا معاملات کی وجہ سے دوبارہ شیڈول کرنا پڑا۔

اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا، شاید دوپہر کی بارش اور ڈی ایل ایس کے حساب کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ۔ یہ اوپنر کا پہلا ونڈے تھا جس میں وہ قیادت کررہے تھے  اور اس کے بولروں نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا۔ینگ نے اپنے پہلے چار اوورز میں 3/12 کی شاندار بولنگ کی  اور شائی ہوپ (17)، جسٹن گریویز (10) اور نکولس پورن (1) کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کو اہم کامیابیاں دلوائیں۔

روسٹن چیس اوربروکس ثابت قدم رہے ۔ میک برائن نے پھر کیرون پولارڈ کی ایک اہم وکٹ حاصل کی جس کے بعد لٹل نے جلد ہی جیسن ہولڈر کی وکٹ حاصل کی۔اسٹرلنگ اپنی کپتانی میں جارحانہ تھے اور جارج ڈوکریل کی اسپن نے بروکس کو 43 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ابتدائی غلبہ کے باوجود ویسٹ انڈیز کی طرف سے دیر سے آنے والی اننگز نے انہیں 229 تک پہنچایا۔ نویں وکٹ کے لیے روماریو شیفرڈ (41 گیندوں پر 50) اور اوڈین کی صرف 27 گیندوں پر 58 رنز کی شراکت داری اور اسمتھ (19 گیندوں پر 49) نے رفتار کو تھوڑا سا بدلاجبکہ آئرلینڈ تقریباً 30 فاضل رنز دئے ۔

میک برائن کا 4/29 ونڈے کرکٹ میں ان کی دوسری بہترین بولنگ رہی  جس نے انہیں آئرلینڈ کے  لئے وکٹیں لینے والی فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔اسٹرلنگ بیٹنگ میں جارحانہ رہے  جنہوں  نے طویل عرصے کے اوپننگ ساتھی  ول پورٹر فیلڈ کے ساتھ 21 رنز بنائے۔ جنہوں  نے 26 رنز بناتے ہوئے  5000 ونڈے رنز مکمل کرلئے ۔ بارش کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو ڈی ایل ایس پر 26 رنز آگے  رہنے والی آئرلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ 11 رنز کو آرام سے حاصل کرلیا۔دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سوپر لیگ کا آخری میچ 16 جنوری کو اسی مقام پر کھیلیں گی۔