Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگآئندہ مردم شماری 2021 میں موبائیل ایپ کے ذریعہ ہوگی

آئندہ مردم شماری 2021 میں موبائیل ایپ کے ذریعہ ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک ملک ایک پہچان کے نظریے کے تحت سبھی شہریوں کے لئے ایک شناختی کارڈ کا منصوبہ پیش کیا ہے،جس میں آدھار،پاسپورٹ،ڈرائیونگ لائسنس اور بینک جیسی سبھی سہولیات ہوں۔شاہ نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری 2021 کے اعدادوشمارموبائل ایپ کے ذریعہ جمع کئے جائیں گے۔

اس طرح کا نظام بھی ہونا چاہیے جس میں کسی شخص کی موت ہوتے ہی یہ معلومات آبادی کے اعدادوشمار میں اپ ڈیٹ ہو جائے۔شاہ نے کہا کہ،’آدھار،پاسپورٹ بینک کھاتے،ڈرائیونگ لائسنس اور ووٹر کارڈ جیسی سبھی سہولیات کے لئے ایک ہی کارڈ ہو سکتا ہے۔اس کے امکانات ہیں۔ ملک کی سماجی ترقی ،ملک کے آخری شخص کی ترقی اور ملک کے مستقبل کے منصوبوں کے لئے مردم شماری بنیاد ہے۔

 مردم شماری کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کوئی بوریت والا کام نہیں ہے بلکہ اس سے حکومت کو اپنے منصوبے نافذ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ این پی آر کئی مسائل کو سلجھانے میں حکومت کی مدد کرتا ہے۔مرکزی داخلہ نے کہاکہ بیٹی بچاؤ۔ بیٹی پڑھاؤجیسا منصوبہ،کم جنسی تناسب والی ریاستوں میں عوام میں بیداری لانا، اسقاط حمل کے قانون کو سخت بنانا جیسی کئی کوشش مردم شماری سے ہی ممکن ہوتی ہے۔

 دہلی میں رجسٹرار جنرل آف انڈیا کے نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا،آخر ہمارے پاس آدھار، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور ووٹرکارڈ کے لئے ایک ہی کارڈ کیوں نہیں ہو سکتا ہے۔ ایسا نظام ہونا چاہئیے کہ سبھی ڈیٹا کو ایک ہی کارڈ میں رکھا جا سکے۔ ایسا ممکن ہے۔ اس لئے ڈیجیٹل مردم شماری کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پہاڑی ریاستوں جموں کشمیر، ہماچل اور اتراکھنڈ میں1 اکتوبر، 2020 سے مردم شماری کی کارروائی شروع ہوگی، جبکہ ملک کے باقی حصوں میں 1 مارچ، 2021 سے مردم شماری ہوگی۔

ملک بھر میں 16 زبانوں میں مردم شماری کا کام ہوگا۔ امےت شاہ نے کہا کہ2021 کی مردم شماری کا ڈیٹامستقبل کے ہندوستان کے منصوبوں کی بنیاد ہوگا۔ اس سے پہلے مارچ میں حکومت نے بتایا تھا کہ مردم شماری اس مرتبہ دومرحلوں میں ہوگی۔مردم شماری 2021 کا پری ٹسٹ 12 اگست 2019 کو شروع ہوا تھا جو اس مہینے کے آخر میں ختم ہوگا۔ شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے کام میں جملہ 33 لاکھ افراد کی مدد لی جائیگی، جو گھر گھر جاکر اعداد وشمار جمع کریں گے۔

غور طلب ہے کہ 1865 میں ملک میں پہلی مردم شماری ہوئی تھی، تب سے لے کر اب تک 15 مرتبہ مردم شماری ہوئی ہے۔ اگلی یعنی کہ سولہویں مردم شماری 2021 میں ہونی ہے اور اس ضمن میںشاہ نے کہا کہ مردم شماری 2021 کے اعدادو شمار موبائل ایپ سے جمع کرنے کے لئے 12000کروڑ روپے کا بجٹ طے کیا گیا ہے۔