نئی دہلی۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا اگلا ایڈیشن جو دس ٹیموں پر مشتمل ہوگا، 2 اپریل 2022کو چینائی میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، نظام العمل کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے لیکن بی سی سی آئی نے اندرونی طور پر اہم اسٹیک ہولڈرز کو بتا دیا ہے کہ بورڈ آئی پی ایل 2022 کو چینائی میں 2 اپریل سے شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، چونکہ دولت سے بھرپور لیگ کے 15ویں ایڈیشن میں 10 ٹیمیں اور مجموعی طور پر 74 مقابلے ہوں گے، اس لیے بی سی سی آئی نے اندرونی طور پر اس معاملہ پر بات کی ہے کہ سیزن کی طوالت 60 دن سے زیادہ ہوگی۔ جس کے نتیجے میں فائنل جون کے پہلے ہفتہ کے آخر میں کھیلا جا سکتا ہے۔
خاص طور پر ہر ٹیم کے پاس 14 لیگ مقابلے ہوں گے جس میں سات ہوم اور اوے گیمز کے موجودہ فارمیٹ میں ہر ایک کو برقرار رکھا گیا ہے۔ چونکہ چینائی سوپر کنگز دفاعی چمپئن ہیں، اس لیے چیپک افتتاحی مقابلے کے لیے واضح میزبان ہو گا لیکن اس بات کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہے کہ آیا ان کے حریف ایک بار پھر ممبئی انڈینز ہوں گے، جو زیادہ تر معاملہ رہا ہے۔
اس سے قبل سی ایس کے کے چوتھے آئی پی ایل جیتنے کی تقریب میں اپنی تقریر میں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ 2020 کے پورے سیزن اور 2021 کے ڈیڑھ سیزن کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کے بعد آئی پی ایل ہندوستان میں واپس آئے گا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ سب چیپک میں چینائی سوپر کنگز کا میچ دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ٹھیک ہے، وہ لمحہ زیادہ دور نہیں ہے۔آپی پی ایل کا 15 واں سیزن ہندوستان میں ہوگا اور دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے ساتھ یہ پہلے سے کہیں زیادہ دلچسپ ہوگا۔ ایک میگا نیلامی ہونے والی ہے، لہذا یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ نئے امتزاج کیسا لگتا ہے۔