Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںآج مجاہد آزادی بھگت سنگھ کا یوم پیدائش،اہم سیاسی قائدین نے پیش...

آج مجاہد آزادی بھگت سنگھ کا یوم پیدائش،اہم سیاسی قائدین نے پیش کیا خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور وزیر آعظم نریندر مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے ہفتہ کو مجاہد آزادی بھگت سنگھ کو  ان کے یوم پیدائش پر خراج پیش کیا۔ہندی میں ایک ٹویٹ کے ذریعہ وینکیا نائیڈو نے بھگت سنگھ کی ہمت اور ملک کی آزادی کے لئے ان کی قربانی کو خراج پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ”قوم کی یکجہتی اور سالمیت کا تحفظ ہی انہیں حقیقی خراج عقیدت ہوگا“۔

وہیں نریندر مودی نے کہا کہ ”بھگت سنگھ کا نام بہادری اوجدوجہد کے مترادف ہے۔ان کی جرائتمندانہ کاروائیاں آج بھی لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہیں۔وہ نوجوانوں کے لئے ہمیشہ سب سے مقبول شخصیت رہیں گے۔میں ملک کے اس عظیم سپوت کو ان کے یوم پیدائش پر سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ٹویٹ کیا،انہوں نے کہا کہ ”بھگت سنگھ نے پوری قوم کو آزادی کی جنگ کی تحریک دی،اور اپنی ہمت،نظریات اور قوم پرستی سے سب کے لئے ترغیب کا ذریعہ بنے۔

کانگریس پارٹی کے آ فیشیل ٹویٹر ہینڈل میں کہا گیا ہے کہ بھگت سنگھ کے خوابوں سے ملک کی تعمیر کی ذمہ داری نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے،جنہیں پورا کرنے کی ضرورت ہے“۔

واضح ہو کہ شہید بھگت سنگھ،بنگا (اب پاکستان میں)28ستمبر 1907کوپیدا ہوئے تھے۔انہیں برطانوی پولیس افسر جان سینڈرز کے قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی اورمارچ  1931میں انہیں پھانسی پر چڑھایا گیا تھا۔