Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگآج پنڈت جواہرلال نہرو کی 130ویں سالگرہ، صدر جمہوریہ و دیگر...

آج پنڈت جواہرلال نہرو کی 130ویں سالگرہ، صدر جمہوریہ و دیگر رہنماؤں کا خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ملک کے پہلے وزیر آعظم پنڈت جواہرلال نہرو کی آج  130ویں سالگرہ ہے۔پنڈت جواہر لال نہرو کی سالگرہ کے دن 14 نومبر کو ملک بھر میں ”یوم اطفال (چلڈرنس ڈے) کے طور پر منایا جاتا ہے۔پنڈت نہرو کی   130ویں سالگرہ پر جمعرات کے روز صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند،نائب صدر وینکیا نائیڈو،وزیر آعطم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی،سابق صدر پرنب مکھرجی،سابق نائب صدر حامد انصاری،سابق وزیر آعطم منموہن سنگھ اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی سمیت ملک کی کئی معزز شخصیات نے ملک کے پہلے وزیر آعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے ٹویٹ کرتے ہو ئے کہا ”ملک کے پہلے وزیر آعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی 130ویں سالگرہ پر خراج پیش کرتا ہوں،اور راشٹر پتی بھون میں آج بچوں سے مل کر بہت پر جوش ہوں“۔

وہیں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے پنڈت نہرو کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”ملک کے پہلے وزیر آعظم سپنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش  پر خراج تحسین،تمام بچوں کو ”یوم اطفال“کی دلی مبارکباد۔

وزیر آعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے پندت نہرو کو خراج پیش کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہمارے سابق وزیر آعظم پنڈت نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج تحسین۔سونیا گاندھی،منموہن سنگھ،راہل گاندھی،حامد انصاری کے علاوہ دیگر کانگریسی رہنماو ارکان پارلیمنٹ اور سینئیرلیڈروں نے پنڈت جواہر لال نہرو کی سمادھی ’شانتی ون‘جاکر پھول چڑھائے۔