حیدرآباد : آرٹیکل کی 370کی منسوخی کے بعد حیدرآباد پولیس نے پیر کو اجلاسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ پابندی تلنگانہ کے دارالحکومت اور اس کے اطراف میں حیدرآباد،سائبر آباد اور رچا کونڈا پولیس کمشنریٹوں کے حدود کے تحت عائد کی گئیں ہیں۔
سائبر آباد پولیس کمشنر وی سیسجانار نے کہا کہ حساس علاقوں میں پانچ یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر ممنوعہ احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔تلنگانہ کے ڈئریکٹر جنرل پولیس،ایم مہندر ریڈی نے ویدیو کانفرنس کے دوران تمام پولیس کمشنروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو اس سے آگاہ کیا۔
کمشنر نے کہا کہ سیکیوریٹی بڑھا دی گئی ہے،اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی راک تھام کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔