Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگآرٹیکل 35اے کے تحفظ کے لئے جیل جانے کے لئے تیار ہوں:محبوبہ...

آرٹیکل 35اے کے تحفظ کے لئے جیل جانے کے لئے تیار ہوں:محبوبہ مفتی

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ،محبوبہ مفتی نے اتوار کو کہا کہ وہ آرٹیکل 35اے کے تحفظ کے لئے جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔جس میں جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بات کہی گئی ہے۔

پی ڈی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نے  مر کز سے کہا ”ریاست میں آرٹیکل 35اے سے چھیڑ چھاڑ کرنا بارود میں آگ لگانے جیسا ہو گا۔اوراس کے ایسے تباہ کن نتائج بر آمد ہوں گے،جن پر کو ئی قابو نہیں پا سکے گا۔اگر کوئی ہاتھ آرٹیکل 35اے کو چھونے کی کوشش کرے گا تو نہ صرف وہ ہاتھ،بلکہ سارا جسم جل کر راکھ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست کی خصوصی حیثیت کے تحفظ کے لئے چٹان کی طرح کھڑی ہوگی اور اس کی حفاظت کرتے ہوئے جیل جانے کے لئے بھی تیار ہیں۔انہوں نے اپنے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ آرٹیکل 35اے کے تحفظ کے لئے لڑائی لڑنے کے لئے تیار رہیں۔

محبوبہ مفتی نے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 35اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نیشنل کانفرنسکی جانب سے قبول کیا جائے گا۔