Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںآرٹیکل 370کو ختم کرنا تباہ کن ہوگا:محبوبہ مفتی

آرٹیکل 370کو ختم کرنا تباہ کن ہوگا:محبوبہ مفتی

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر : پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی دی پی) کی رہنما محبوبہ مفتی نے پیر کو مودی حکومت کے، آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے فیصلے کو ”ہندوستانی جمہوریت کا سیاہ ترین دن“ قرا ر دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کی صبح راجیہ سبھا میں جموں کشمیر سے آرٹیکل 370ختم کرنے کی سفارش کی۔اس کے بعد صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے اسے منظوری دے دی۔اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر سے مخصوس ریاست کا درجہ چھن گیا۔

امیت شاہ نے لداخ کے لئے مرکز کے زیرانتظام علاقہ بنائے جانے کا اعلان کیا۔جہاں چندی گڑھ کی طرح قانون ساز اسمبلی نہیں ہو گی۔شاہ نے راجیہ سبھا میں یہ اعلان کیا کہ کشمیر اور جموں ڈویزن ایک علیحدہ مرکزی علاقہ ہوگا جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔اس کے بعد محبوبہ مفتی نے کہا کہ ”آج کا دن ہندوستانی جمہوریت کا سیاہ دن“ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کیا،آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے لئے حکومت  کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370پر اٹھایا گیا قدم بر صغیر کے لئے تباہ کن نتائج بر آمد ہوں گے۔حکومتکے ارادے واضح ہیں۔وہ جموں و کشمیرکے لوگوں کو دہشت زدہ کر کے اس علاقہ میں اپنا اختیار جمانا چاہتے ہیں۔