Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںآرٹیکل 370کو منسوخ کرنا مسئلہ کشمیر کا دیر پا حل نہیں: کودنڈا...

آرٹیکل 370کو منسوخ کرنا مسئلہ کشمیر کا دیر پا حل نہیں: کودنڈا رام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ جے اے سی کے صدر کودنڈارام نے آج کہا کہ آرٹیکل 370کو منسوخ کرنا مسئلہ کشمیر کا دیر پا حل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرکز کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ متنازعہ مسئلے کو حل کرتے ہوئے کوئی اور پریشانی پیدا نہ ہو۔

آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اعلان پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز نے اس فیصلے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔انہوں نے کہا کہ صرف آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکز نے یہ وضاحت نہیں کی کہ مسئلہ کشمیر کیوں ایک برا مسئلہ بن گیا۔

کو دنڈارام نے یہ بھی کہا کہ مرکز کو اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف اسے ختم کرنے سے اس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں نہیں آئیں گی۔ہمیں تلنگانہ کے قیام سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،کیونکہ تقسیم کے معاملات ابھی بھی موجود ہیں۔