نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو حکومت کو آئین کے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایگزیکیٹیو پاور کے غلط استعمال سے قومی سلامتی پر سنگین اثر پڑے گا۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”راشٹر اس کے لوگوں سے بنتا ہے،زمین کے ٹکڑے سے نہیں“۔راہل گاندھی نے کہا جموں کشمیر کو دو حصوں میں بانٹ کر،منتخب کئے گئے نمائندوں کو جیل میں ڈالکر اور قانون کی بے حر متی کر کے ملک کو متحد نہیں کیا جا سکتا۔ملک اس کے لوگوں سے بنتا ہے نہ کہ زمین کے ٹکڑے سے۔
گاندھی کے تبصرے کے ایک دن بعد حکومت کی جانب سے جموں اور کشمیر کو تقسیم کیا گیا اور آرٹیکل 370کو ختم کر دیا گیا،جس نے ریاست کو خصوصی حیثیت دی تھی۔