ممبئی ۔ بالی ووڈسوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی اتوار کو اس وقت سرخیاں بنیں جب انہیں ممبئی کے ساحل پر ایک کروز لائنر پر ایک ریو پارٹی پر چھاپے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا۔ این سی بی نیٹ میں صرف خان جونیئر ہی نہیں تھے بلکہ سات دیگر افراد تھے جنہیں اسٹار کڈ کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ چند گھنٹوں میں سینئر ایڈوکیٹ ستیش مانیشندے بھی اس ڈرامے حصہ بنے جو ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر چل رہا تھا۔
ہندوستان کے سب سے مہنگے وکلاء میں سے ایک سینئر وکیل کو اس معاملے میں 23 سالہ خان کی نمائندگی کے لیے پیش کیا گیا۔ منیشندے بالی ووڈ کے لیے کوئی اجنبی نہیں ہیں۔ 1993 میں انہوں نے بمبئی دھماکے مقدمہ میں سنجے دت کی نمائندگی کی اور ضمانت حاصل کی۔ وہ اس قانونی ٹیم کا بھی حصہ تھا جس نے بعد میں 2007 میں آرمز ایکٹ مقدمہ میں اداکار کا دفاع کیا جب سنجے دن پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ملک کے اعلی قانونی ذہنوں میں سے ایک انجہانی رام جیٹھ ملانی کی سرپرستی میں جونیئر وکیل کی حیثیت سے اپنے عدالتی کرئیر کا آغاز کرتے ہوئے منیشندے نے تقریبا ًایک دہائی تک جیٹھ ملانی کے بطور اپرنٹس کام کیا ۔
بالی ووڈ میں مشہور شخصیات سمیت کئی اہم مقدمات کو سنبھالا۔ 2002 میں سلمان خان کے نشے میں ڈرائیونگ کا مقدمہ چلانے کے بعد وہ پہلے ہی مشہور شخصیات میں مقبول ہو چکے تھے۔ وکیل نے اس معاملے میں خان کی کامیابی سے ضمانت حاصل کر لی تھی ، جسے بعد میں عدالت نے بری کر دیا تھا۔ ستاروں کے اس طرح کے نازک معاملات کو سنبھالنے کے بعد منیشندے ملک کے ہائی پروفائل حلقے میں ہر ایک کے وکیل بن گئے۔ اطلاعات کے مطابق وکیل نے 1998 میں کالے ہرن کے شکار مقدمہ میں بھی سلمان خان کا دفاع کیا تھا۔ ابھی حال ہی میں منیشندے جو بھاری فیس لیتے ہیں ، اداکارہ ریا چکرورتی نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے مقدمہ میں ان ہی کی خدمات حاصل کی تھی ۔ اس کے علاوہ یہ وکیل ماضی میں راکھی ساونت کی نمائندگی خودکشی کے معاملے میں بھی کرچکے ہیں ۔