حیدرآباد ۔ ایس ایس راجامولی کی حالیہ ریلیزفلم آر آر آر کی شاندار کامیابی نے ٹالی ووڈ اسٹار رام چرن کے لیے آسانیوں اور نئی منزلوں کو بڑھا دیا ہے۔ فلم میں الوری سیتاراما راجو کے طور پر اپنی حیرت انگیز ادارکاری کے ساتھ عوام کا دل چیتنے کے بعد رام چرن بالی ووڈ میں فلم سازوں کے لئے پہلی پسند بن گئے ہیں۔ رام چرن کی بالی ووڈ فلم کے بارے میں گپ شپ فی الحال تلگو فلم انڈسٹری کے لوگوں میں گردش کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندی کے ایک مشہور پروڈکشن ہاؤس نے اپنی آنے والی بڑی فلم کے لیے رام چرن کے لیے ایک دلچسپ پیشکش کی ہے۔
اگرچہ ان رپورٹس میں صداقت نہیں ہے لیکن اس کے بارے میں ابھی بھی بات کی جا رہی ہے، رام چرن یقینی طور پر اپنے موجودہ پراجکٹوں کے بعد جلد ہی بالی ووڈ کی فلم میں نظر آئیں گے۔ دوسری طرف رام چرن شنکر شنموگھم کی آنے والی بڑی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں کیارا اڈوانی خاتون مرکزی کردار میں ہیں۔ آرآر آرکے کامیاب اداکار کے پاس گوتم تھنانوری کی ہدایت کاری میں ایک پروجیکٹ بھی ہے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم کہ حالیہ دنوں میں الو ارجن کی فلم پشپا کی بالی ووڈ حلقوں میں کامیابی نے نہ صرف جنوبی ہند کی فلموں کی مارکٹ بڑھا دی ہے بلکہ تلگو فلموں کے باصلاحیت اداکاروں کےلئے نئے دروازے کھول دئے ہیں ۔اس کی ایک اہم وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ بالی ووڈ کے شائقین گزشتہ تین دہوں سے زیادہ سے عرصہ سے شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کے علاوہ کوئی سوپر اسٹار نہیں دیکھا ہے حالانکہ اس عرصہ میں ہریتک روشن ، ورون دھون ،ٹائیگر شراف اور چند دیگر ہیروز کی چند ایک ہٹ فلمیں ضرور دیکھی ہیں لیکن مجموعی طور پر بالی ووڈ چند باصلاحیت اور نوجوان ہیروز کی کمی کو محسوس کررہا ہے ۔