نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو وزیر آعظم نریندر مودی پر ملک میں ”حراستی مرکز“نہ ہونے کے بارے میں دئے گئے بیان پر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ”آر ایس ایس کے وزیر آعظم،بھارت ماتا سے جھوٹ بولتے ہیں۔آسام کے حراستی مرکز سے متعلق ایک خبرشیئرکرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ”در حقیقت حال ہی میں،وزیر آعظم مودی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ ایک ریلی میں کہاتھا کہ،ملک میں حراستی مرکز کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،وہ سراسر جھوٹ ہے۔کانگریس قائد نے جو خبر شئیر کی ہے اس کے مطابق،آسام میں ایک حراستی مرکز ہے۔
واضح ہو کہ،رام لیلا میدان میں اسریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپوزیشن پر الزام لگا یا کہ وہ تقسیم اور حکمرانی،کی بنیاد پر لوگوں مے ں خوف پھیلا رہے ہیں۔اور نظر چانی شدہ شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)پر تشدد کو فروغ دے رہے ہیں۔
مودی نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دوران اس موضوع سے وابستہ خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ اس قانون اور این آر سی،کا ہندوستانی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس شہریت ترمیمی قانون کا مضبوطی سے دفاع کرتے ہوئے وزیر آعظم نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ قانون پروسی ممالک (پاکستان۔افغانستان اور بنگلہ دیش) میں مظلوم اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہے اور یہ کسی فرد کے حقوق کو نہیں چھینے گا“۔انہوں نے عوام سے امن کی اپیل کی۔
وزیر آعظم نے کانگریس اور اس کے اتحادیوں اور شہری نکسلیوں پر الزام لگایا کہ وہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ مسلمانوں کو حراستی مرکز بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کا ہندوستانی شہریوں سے لوئی لینا دینا نہیں ہے۔
راہل گاندھی نے آسام کے مٹیا شوبین باگ بیریک جیسے تعمیر سے متعلق ایک نیوز ویڈیو رپورٹ منسلک کی،جو بظاہر مہاجرین کے لئے حراستی مرکز کے طور پر استعمال ہوگی۔جس کی تخمینی لاگت 46 کروڑ روپئے ہے۔مذ کورہ ویڈیو میں شاہ جہاں علی نامی ایک سماجی کارکن کو دکھایا گیا ہے،کہ یہ کیمپ مٹیا میں 46 کروڑ روپئے کی لاگت سے بنایا جارہا ہے اور وزیر آعظم اس سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔
ویڈیو میں مودی کو یہ کہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے کہ ”کانگریس اور شہری نکسلائی“افواہیں اور غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں کہ آسام میں ملک کو تباہ کرنے کے غلط ارادے سے کیمپ بنایا جا رہا ہے۔مودی کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ اس معاملے میں کانگریس پارٹی کے ذریعہ پھیلائی جانے والی معلومات جھوٹ ہیں۔متنازعہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) اور شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف ملک گیر احتجاج ہو رہا ہے۔ملک بھر میں پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں،احتجاج پر تشدد ہو گیا ہے۔