Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںآعظم خان نے لوک سبھا میں رما دیوی سے متعلق تبصرے پر...

آعظم خان نے لوک سبھا میں رما دیوی سے متعلق تبصرے پر معافی مانگی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آعظم خان نے گزشتہ ہفتہ لوک سبھا کی کارروائی کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ رما دیوی  سے نا زیبا  بات کہنے پرپیر کو لوک سبھا میں معافی مانگی۔

  لوک سبھا میں جمع ہونے کے فوری بعد اسپیکر اوم برلہ نے اتر پردیش کے رام پور سے رکن پارلیمنٹ آعظم خان سے اس معاملہ پر جواب دینے کو کہا۔جس پر آعظم خان نے کہا ”میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔۔۔اس کے باوجود اگر چئیرکو لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی ہو ئی ہے تو،میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔اس پر رما دیوی نے کہا کہ آعظم خان کی عادت بگڑی ہوئی ہے۔

بتادیں کہ 25جولائی کو  مسلم خواتین (حقوق نسواں حقوق تحفظ) بل  2019پر بحث میں حصہ لے تے ہوئے آعظم خان نے رما دیوی سے متعلق قابل اعتراض تبصرہ تھا۔جو اس وقت ڈ پٹی اسپیکر کی حیثیت سے کاروائی چلا رہی تھیں۔

بہار کے شیو ہر سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ رما دیوی نے اس وقت خود ہی اعتراض کیا تھا اور اسے پارلیمنٹ کے ریکارڈ سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔اگلے دن لوک سبھا ارکان نے آعظم خان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔