لکھنؤ: سماج وادی پارٹی نے اتوار کے روز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد آعظم خان کی اہلیہ و رکن راجیہ سبھا تنزین فاطمہ کو حلقہ اسمبلی رامپور سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔اس سال مئی میں آعظم خان۔لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد رام پور اسمبلی کی نشست خالی ہو گئی تھی۔
تنزین فاطمہ کو میدان میں اتارنے کے پیچھے ان کے تئیں عوام کی ہمدردی حاصل کر نا بتایا جا رہا ہے،کیونکہ آعظم خان کے اہل خانہ پر پچھلے تین ماہ کے دوران،زمین پر قبضہ،جعلسازی،کتاب چوری،بھینس اور بکری چوری،تجاوزات کے جملہ84مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
سماج وادی پارٹی نے اتوار کو پانچ اسمبلی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے بھی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔سدھاکر سنگھ گوسی سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے،جبکہ مانبک پور سے نر بھئے سنگھ پٹیل امیدوار ہوں گے۔پارٹی نے زید پور سے گوراؤ کمار راوت کو ٹکٹ دیا ہے۔سبھاش رائے جلالپور سے ایس پی کے امیدوار ہوں گے،جبکہ برجیش ورما پرتاپ گڑھ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
ضمنی انتخاب کے لئے 21اکٹوبر کو رائے دہی ہوگی اور رائے شماری اور نتائج کا اعلان 24اکٹوبر کو کیا جائے گا۔