Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگآعظم خان کے خلاف اراضی قبضہ کرنے کا مقدمہ درج

آعظم خان کے خلاف اراضی قبضہ کرنے کا مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

رامپور : سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آعظم خان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد جمعرات کے روز اتر پردیش پولیس کیم جانب سے ان کے بنائے ہوئے ایک اسکول کے لئے زمین قبضہ کرنے کے الزام میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر میں سینئیر رہنما کا نام سابق سرکل آفیسر علی حسن،فشاہت شان،ویریندر گوئل اور کانسٹیبل دھر مندر کے ساتھ ڈکیتی،سازش اور جعلسازی کے الزام کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایس پی رامپور،اجئے پال شرما کے مطابق شکایت کنندہ ننہے نے الزام لگایا ہے کہ خان اور دیگر لوگوں نے اس کی زمین چھین لی اور اسکے گھر کو منہدم کر دیا۔ننہے نے کہا کہ وہ یہیں پر نہیں رکے،انہوں نے اس کی سامان،زیورات اور اس کے مویشی بھی چھین لئے۔

ایس پی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ شکایت درست ثابت ہوئی تھی کہ رامپور پبلک اسکول کے لئے جبرن زمین لی گئی تھی۔ جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی شکایت کنندہ  ننہے نے 15اکٹوبر 2016کو ایف آئی آر درج کر وائی تھی،مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی۔

آعظم خان نے اس سے پہلے رامپور میں ان کے خلاف درج اراضی پر قبضہ کے 29مقدمات درج ہونے پر پیشگی ضمانت کے لئے درخواستدی تھی،جن میں سے 28معاملے علی گنج کے کسانوں کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر سے متعلق ہیں۔چہارشنبہ کو انکی درخواست خارج کر دی گئی تھی۔