Sunday, June 8, 2025
Homesliderآم کے اس سیزن میں زیادہ اور سستے ہونے کے امکانات

آم کے اس سیزن میں زیادہ اور سستے ہونے کے امکانات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ آم کے شوقین افراد کےلئے خوش خبری  ہے کہ ان کا من پسند میوہ اس سال کافی سستہ ہونے کا امکان ہے ۔تلگو ریاستوں آندھرا اور تلنگانہ  میں اس سال آم کا موسم مزید میٹھا ہونے والا ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی پیداوار کے نتیجے میں آخر کار عوام کےلئے پھلوں کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔ کاشت کاروں نے کہا ہے کہ پچھلے سیزن کے برعکس اس سال  بھاری بارش اور موسم کی مناسب صورتحال رہی جس کے نتیجے میں تلگو ریاستوں میں آم کی زیادہ پیداواررہی۔

ورنگل کے ایک کسان سومیڈی سرینواس جو ضلعی کسان اسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں انہوں نے کہا ہےاس سال ہم بہتر پیداوار حاصل کرنے جا رہے ہیں کیونکہ آم کے پھول ہرجگہ پھولنے لگے ہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہماری ریاست میں اس سال کافی بارش ہوئی ہے ۔ پچھلے سیزن کے برعکس کافی بارش ہوئی اور موسم کی صورتحال اچھی ہے اس سے آم کے سیزن میں بہتر پیداوار میں آسانی ہوگی۔ اس کے نتیجے میں قیمتوں میں کمی بھی آسکتی ہےتاہم ہم اس کا تعین اب نہیں کرسکتے ہیں ۔

اس سال مانسون میں تلنگانہ میں زیادہ بارش ہوئی اور کسی بھی اضلاع میں بارش کے خسارے کا سامنا نہیں ہوا۔ ریاست تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ایس پی ڈی ایس) کے مطابق جہاں ریاست میں ایک سال میں عام بارش 853.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوتی  ہے گذشتہ سال ریاست میں1259 ملی میٹر بارش ہوئی۔

آم سر فہرست آٹھ پھلوں میں سے ایک ہے جو ریاست تلنگانہ میں حاصل ہوتا ہے۔ ریاست کے محکمہ باغبانی کے مطابق اوسطاً ریاست میں آم کی کاشت کے تحت 2.89 لاکھ ایکڑ اراضی ہے اور اس موسم میں تقریبا  10.23 لاکھ میٹرک ٹن آم پیدا ہوتا ہے۔ مقامی استعمال کے لئے کافی آم پیدا کرنے کے علاوہ ، ریاست راجستھان ، اترپردیش اور شمالی ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں بھی آم برآمد کرتا ہے۔آم کی زیادہ تر پیداوار نظام آباد ، عادل آباد ، نلگنڈہ ، محبوب نگر ، نگرکارنول ، ورنگل ، رنگا ریڈی ، سنگریڈی اور دیگر اضلاع سے ہوتی ہے۔ کسانوں کو توقع ہے کہ آم کا سیزن مارچ کے آخر میں یا اپریل کے شروع میں ہوگا۔