Sunday, June 8, 2025
Homesliderآندرے روبلیو بھی کورونا سے متاثر

آندرے روبلیو بھی کورونا سے متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ روسی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 5 آندرے روبلیو تازہ ترین کھلاڑی بن گئے ہیں جوکہ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جبکہ سال کے ابتدائی گرانڈ سلام  سے قبل یہ ایک بڑا دھکا ہے  جبکہ  آسٹریلین اوپن کے آغاز میں تین ہفتے باقی ہیں۔ – 17 جنوری کو شروع ہونے والے سیزن 2022 کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن سے قبل  روسی کھلاڑی کا کورونا سے متاثر ہونا تشویش ناک خبر ہے ۔

 قبل ازیں ایک اور ٹاپ کھلاڑی دنیا کے نمبر 14 کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف بھی  سڈنی میں قیام کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے ہیں  جبکہ روبلیو کو یکم جنوری سے ملٹی نیشنل اے ٹی پی کپ میں کھیلنا تھا، جہاں روس سڈنی میں آسٹریا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا لیکن یہ اب حقیقت  سے باہر ہے کیونکہ اس سال آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنلسٹ روبلیو نے بارسلونا میں اپنی تنہائی مکمل کی ہے۔ دنیا کے تین ٹاپ کھلاڑی  رافیل نڈال، شاپووالوف اور اب روبلیو جو کورونا سے متاثر ہوئے انہوں  نے حال ہی میں ابوظہبی کے ایک نمائشی ایونٹ میں کھیلنے کے بعد اپنے کورونا معائنے کروائے ہیں جس میں رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

 ایونٹ کے اختتام کے بعد سے اب تک جملہ  چھ کھلاڑیوں کا کوویڈ ٹسٹ مثبت آیا ۔ دریں اثنا ء پیر کو روبلیو نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری  کیا اور کہا کہ میں آپ کو کچھ خبریں دینا چاہتا ہوں۔ میں اس وقت بارسلونا میں ہوں اور بدقسمتی سےکورونا سے متاثر ہو گیا ہوں ۔ مجھ میں علامات کم ہیں۔ میں قرنطینہ  میں ہوں اور تمام قواعد کی پیروی کر رہا ہوں۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میں مکمل طور پر ٹیکے لگا چکا ہوں اور اے ٹی پی کپ اور آسٹریلین اوپن کی تیاری کر رہا تھا۔ اب میں  صحت یاب ہونے کے بعد ہی میلبورن جاؤں گا جب یہ سب کے لیے محفوظ ہو گا۔ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے بہت پریشان اور فکر مند ہوں۔ میں جلد از جلدمیدان میں واپس آؤں گا۔