امراوتی: تلگو دیشم پارٹیTDPاور وائی ایس آر کانگریس پارٹیYSRCPکے درمیان جمعرات کو مختلف مقامات پر ہوئی جھڑپوں میں آندھرا پردیش اسمبلی کے اسپیکر کوڈیلا شیو پرساد کے بشمول تلگو دیشم کے ایک کارکن کا قتل کر دیا گیا۔اور 10سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔
پولس کے مطابق بر سر اقتدار تلگو دیشم پارٹیTDPکے ایک کارکن سدھا بھاسکر ریڈی کا اس وقت قتل کیا گیا جب اس پر اننت پور ضلع کے ’’تڑی پاتری‘‘حلقہ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی YSRCPکے کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیاتھا۔گنٹور اور پرکاشم ضلعوں سمیت ریاست کے مختلف حصوں سے دونوں سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کے بیچ جھڑپیں ہوئیں۔
تلگو د یشم پارٹی کے سینیر لیڈر اور آندھرا پردیش اسمبلی کے اسپیکرکو ڈیلا شیو پرساد راؤ ،گنٹور ضلکع کے سٹین پلی اسمبلی حلقہ میں وائی ایس آر سی پی کے کارکنوں کے ایک حملہ میں بے ہوش ہو گئے ۔یانے میتلا گاؤں کے ایک پولنگ اسٹیشن پر حملہ آوروں کی جانب سے ان کی شرٹ پھاڑ دی گئی۔واضح رہے کہ پہلے مرحلہ کی رائے دہی میں آندھرا پردیش کی 25لوک سبھا نشستوں اور 175اسمبلی نشستوں کے لئے رائے دہی ہو رہی ہے۔