Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگآندھرا پردیش کے سابق اسپیکر کو ڈیلہ شیوا پرساد راؤ نے کر...

آندھرا پردیش کے سابق اسپیکر کو ڈیلہ شیوا پرساد راؤ نے کر لی خودکشی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلگو دیشم پارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق آندھرا پردیش اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر کوڈیلہ شیوا پرساد راؤ نے پیر کے روز،بنجارہ ہلز میں واقع اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔وہ72سال کے تھے۔ ان کے اہل خانہ نے انہیں بنجارہ ہلز میں بسوا تارکم انڈو۔امریکن کینسر اسپتال پہونچایا۔جہاں پر اسپتال حکام نے بتایا کہ سابق اے پی اسپیکر کی موت دل کا دورہ پرنے سے ہوئی۔کہا جا رہا  ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی تھی،لیکن وہ بچا نہیں پائے۔

کو ڈیلہ گزشتہ ہفتے علیل ہو گئے تھے اور انہیں گنٹور مین دل کی بیماری کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،وہ علاج کے بعد حیدرآباد واپس آگئے تھے۔بنجارہ ہلز پولیس نے بنجارہ ہلز میں واقع کوڈیلہ شیو پرساد راؤ کے گھر کا دورہ کیا اور مبینہ طور پر خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا،اور سخت سیکیوریٹی کے بیچ کو ڈیلہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال بھیج دیا۔

کو ڈیلہ 1983 میں تلگو دیشم میں شامل ہوئے،جب آنجہانی این ٹی راما راؤ نے پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔وہ 1947میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گنٹور ضلع کے سری پورم گاؤں میں حاصل کی تھی۔انہوں نے وجئے واڑہ کے لیو ولا کالج میں پری یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کر نول میدیکل کالج،کرنو ل سے ایم بی بی ایس کے ساتھ گریجویشن کیا اور بنارس ہندو یونیورسٹی سے ایم ایس (جنرل سرجری) حاصل کیا۔پیشہ سے ڈاکتر کو ڈیلہ نے تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس وقت کے آندھرا پردیش کو تلنگانہ ریاست بنانے کے لئے تقسیم کر نے کے بعد کوڈیلہ 2014میں اسپیکر بن گئے۔چھ بار رکن اسمبلی بننے والے کوڈیلہ نے پانچ بار نارسرو پیٹ سے اور سنا ساتھیپلی سے 2014میں کامیابی حاصل کی تھی۔انہوں نے وزیر داخلہ اور پنچایت راج کے وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔وہ  2019کے انتخابات مین وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے امباتی رام بابو سے ہار گئے تھے۔

اپنے 35سالہ سیاسی زندگی میں کوڈیلہ نے این ٹی آر اور این چندرابابو نائیڈو کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ہوم،صحت،میجر آبپاشی،پنچایت راج،سول سپلائی،جیسے اہم محکموں مین خدمات انجام دیں۔کوڈیلہ اور ان کے ارکان خاندان کے خلاف دائر مقدمات کی وجہ سے وہ شدید تناؤ کا شکار تھے۔