Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگآندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس مہشوری...

آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس مہشوری کی حلف برداری

- Advertisement -
- Advertisement -

وجئے واڑہ: جسٹس جیتیندر کمار مہشوری نے پیر کے روز آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔لیاتما پلی کلاکشیترم میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر آندھرا پردیش،وشوبھوشن ہری چندن نے جسٹس مہشوری کو عہدے و رازداری کا حلف دلایا۔

آندھرا پردیش ریاست کی تقسیم کے بعدرواں برس ریاست میں ایک علیحدہ ہائی کورٹ قائم کیا گیا تھا۔اس لحاظ سے جسٹس مہشوری آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔قبل ازیں جسٹس پروین کمار نے ہائی کورٹ کے عبوری چیف جسٹس کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔

اس حلف بر داری تقریب میں وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش،وائی ایس جگن موہن ریڈی،چیف سکریٹری ایل وی سبرامنیم،کئی ججس اور کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔