حیدرآباد ۔ لاک ڈاؤن کے دور میں آن لائن کلاسز کا فیصلہ متنازعہ ہی رہا او راس سے طلبہ کو ہونے والے ذہنی اور جسمانی امراض کی سمت ارباب مجاز کی توجہ مبذول کرواتی گئی ہے اور اب سٹی کارکن وجئے گوپال نے آن لائن کلاسوں کے خلاف درخواست دائر کی ہے ۔دائرہ کردہ درخواست جس میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسوں کے غیر منظم اور غیر سائنسی انداز سے نہ صرف انتشار اور الجھن پیدا ہوئی ہے بلکہ وہ بچوں پرصحت کے سنگین اثرات کا باعث بھی ہیں۔ درخواست قبول کرلی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق جو آن لائن کلاسز منعقد کی جارہی ہیں وہ تعلیم کے حق قانون ، 2009 کی دفعہ 18 اور 19 اور تعلیم کے حق سے متعلق قوانین ، 2010 کی دفعہ 15 کی مکمل خلاف ورزی ہیں جن میں واضح طور پر مطلوبہ منظوریوں ، اصولوں اور اس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ان اسکولوں کی پہچان جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ شرائط کی تکمیل ہونے کے بعد ہی اسکولوں میں کلاسز کا انعقاد کیا جانا ہے۔اگرچہ درخواست گزار اسکول کھولنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن مزید کہا ہے کہ حکومت نے ابھی تک آن لائن کلاسوں کے لئے کوئی رہنمایانہ اصول جاری نہیں کئے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اسکولوں کی جانب سے غیر مناسب وقت میں کلاسز چلائے جارہے ہیں۔
درخواست گزار نے کہا ہے میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اس مسئلے کو دیکھیں اور مناسب رہنمایانہ اصولوں کے ساتھ ہدایات جاری کریں ۔ نیز متعدد والدین جو وبائی مرض کےبحران کی وجہ سے پہلے ہی معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں وہ زیادہ تناؤ کا شکار ہیں کیونکہ انہیں نہ صرف اپنے بچے کی فیس ادا کرنا پڑتی ہے بلکہ اسمارٹ فونز یا لیپ ٹاپ کی خریداری اور ڈیٹا کےلئے انٹرنیٹ کے اخراجات کی بھی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ آن لائن کلاسوں کی وجہ سے بچے اسمارٹ فونس ، لیپ ٹاپ اورکمپیوٹرس پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے ان میں بصارت کے علاوہ ذہنی اور جسمانی تھکان نے کئی ایک امراض کو پیدا کردیا ہے۔