Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگآپ کو بنگلہ دیش سے اتنا پیار کیوں ہے۔؟، اسد اویسی کا...

آپ کو بنگلہ دیش سے اتنا پیار کیوں ہے۔؟، اسد اویسی کا مودی سے سوال

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ریاست جھارکھنڈ میں عنقریب اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔یہ انتخابات30نومبر سے 20دسمبر تک پانچ مراحل میں منعقد ہوں گے۔جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے جہاں تمام پارٹیوں نے کمر کس لی ہے،وہیں اسد الدین اویسی کی پارٹی،کل ہند مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) بھی حصہ لے رہی ہے۔

اس کے لئے اسد اویسی نے خود انتخابی مہم چلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس کے دوران وہ مخالفین پر شدید حملہ کر رہے ہیں۔اے آئی ایم آئی ایم پارٹی نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ ”کوئلہ جھارکھنڈ کا،زمین جھارکھنڈ کی اور بجلی بنگلہ دیش کو۔؟آپ کو بنگلہ دیش سے اتنا پیار ہے،آپ نے اپنے جھارکھنڈ کے قبائلیوں اور کسانوں کی زمین چھین لی۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ذریعہ ٹویٹ کر دہ ایک ویڈیو میں،پارٹی کے سر براہ اسد اویسی نے وزیر آعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ”جھارکھنڈ کا کوئلہ،اڈانی کا پیسہ،مودی کا چہیتا اور بجلی بنگلہ دیش کو،جھارکھنڈ کو نہیں۔آپ کو محبت بنگلہ دیش سے ہے اور ہم سے کہتے ہیں کہ تو بنگلہ دیشی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ”آپ کو بنگلہ دیش سے اتنا پیار کیوں ہے۔؟

واضح ہو کہ،اے آئی ایم آئی ایم نے جھارکھنڈ انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔پارٹی سربراہ اسد الدین نے اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم جھارکھنڈ میں 20 نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات پانچ مراحل میں منعقد ہوں گے،پہلا مر حلہ 30 نومبر کو،دوسرا مر حلہ 7دسمبر کو،تیسرا مر حلہ 12 دسمبر کو،چوتھا مرحلہ 16 دسمبر کو اور پانچواں مر حلہ کی 20 دسمبر کو ووٹنگ ہو گی۔اور انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔