حیدرآباد ۔ کورونا کے بڑھتے معاملات کے دوران طبی ہنگامی صورتحال واحد مسئلہ نہیں ہے جس سے کوویڈ مریضوں کےافراد خاندان کو سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ صحت کی دیکھ بھال کے وسائل کی شدید قلت کے سے پریشان بہت سے افراد کو اپنے عزیز کے علاج کے دوران ہونے والی خوفناک صورتحال کے بعد ادویات اور آکسیجن کی خریداری کےلئے اضافی رقم آن لائن دھوکہ دہی کی وجہ سے گنوانی پڑرہی ہے ۔آکسیجن اور ادویات کی خریداری کےلئے آن لائن قیمتوں کی ادائیگی کے بعد اندازہ ہورہاہے کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور اب ان کے ہزاروں اور لاکھوں روپئے سائبر مجرموں نے لوٹ لئے ہیں ۔
سائبر کرائم پولیس حکام عوام کو صرف ڈلیوری بوائے کی جانب سے ادویات کی فراہمی کے بعد ہی رقومات کی ادائیگی کا مشورہ دے رہے ہیں ، جس کا آن لائن آرڈر دیا گیا ہو کیونکہ آن لائن ادائیگی کے بعد سائبر مجرم عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اس وقت چونکہ کوویڈعروج پر ہے اور کچھ دوائوں کی فراہمی بہت کم ہےلہذا ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے مجرم وبائی امراض کا علاج کرنے کے لئے دوائیں آن لائن فروخت کرنے اور دھوکہ دینے کا ایک نیا حربہ اختیار کرلیاہے اور عوام آسانی سے نہ ملنے والی ادویات کی پیش کش کرکے دھوکہ دےرہے ہیں لہذا پولیس عوام کو صرف ادویات کی فراہمی پر نقد ادائیگی کا مشورہ دے رہے ہیں ہے۔
شہر کے ایک رہائشی نے توسیلزوماب انجکشن خریدنے کے لئے آن لائن دستیابی کے وسائل کو تلاش کیا اور دیکھا کہ یہ دوائیں ٹریڈ انڈیا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ادویات حاصل کرنے کے لئے اس نے پورٹل میں اپنی معلومات درج کی جس کے بعد کچھ تاجروں نے انجکشن فراہم کرنے کی پیش کش کی ۔ انہوں نے اس سے دو انجکشن کے لئے ایک لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس نے رقم آن لائن ادا کی۔ فروخت کنندگان نے اس کے بعد کہا کہ وہ بنگلورو سے دوائیں روانہ کر رہے ہیں لیکن رقم کی ادائیگی کے دو سے تین دن بعد بھی دوائیں نہیں ملی۔ اس کے بعد تاجروں کے موبائل فون پر کی جانے والی کالوں نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ فون بند ہیں۔ لہذا عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سامان کی فراہمی پر ہی نقد رقم ادا کریں۔
اس کے علاوہ ایک آن لائن دھوکہ دہی کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ مجرم ادویات کے بجائے کچھ اور سامان کے پارسل روانہ کررہے ہیں ۔ڈیلیوری بوائے نقد وصول کرنے کے بعد ہی پارسل دیتا ہے اور پارسل کھولنے پر عوام کوادویات کے بجائے کچھ اور سامان مل رہا ہے۔ ان بے ضابطگیوں کی وجہ سے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بہت ساری ویب سائٹس ڈسکاؤنٹ پر دوائیں اور دیگر طبی سامان کی پیش کش کررہی ہیں لہذا سامان آن لائن خریدنے والے افراد سامان کی فراہمی کے بعداس کی قیمت کی ادائیگی کریں۔ ایسے وقت میں جب لوگ اسپتال میں بستروں ، دوائیں ، آکسیجن اور دیگر ضروری طبی سامان کی کمی کے سبب اپنے پیاروں کو بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں ،دھوکہ باز ہنگامی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام سے لاکھوں روپئے لوٹ رہے ہیں ۔